مہاراشٹر: پالگھر ہجومی تشدد معاملہ میں گرفتار 11 ملزمین بھی کورونا وائرس کے شکار

پالگھر ہجومی تشدّد معاملہ میں پولس نے 17 افراد کو گرفتار کیا تھا اور انھیں 3 روز قبل تک واڑا پولس کی کسٹڈی میں رکھا گیا تھا۔ سبھی ملزمین کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جن میں سے 11 کی رپورٹ پازیٹو ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: پال گھر میں ہجومی تشدد کے دوران ایک سادھو کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار 11 ملزمین کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پال گھر ہجومی تشدّد معاملے میں گرفتار ملزمین کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جن میں سے 11 ملزمین کی جانچ رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی ہے۔ ان تمام ملزمین کو عدالتی احکامات کے مطابق 3 دن قبل عدالتی تحویل میں دیا گیاتھا ۔ اس سے قبل یہ ملزمین واڑا پولس اسٹیشن میں تھے۔

قابل ذکر ہے کہ پالگھر ہجومی تشدّد کے معاملے میں پولس نے جملہ 17 افراد کو گرفتار کیا تھا اور انھیں 3 روز قبل تک واڑا پولس کی کسٹڈی میں رکھا گیا تھا۔ سبھی ملزمین کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جن میں سے 11 رپورٹ پازیٹو ہے۔ ان کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔


واضح رہے کہ پالگھر ہجومی تشدّد کا معاملہ گزستہ دنوں کافی سرخیوں میں رہا تھا۔اس قتل کو سیاسی رنگ دینے اور ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا ذریعہ بھی بنایا گیا تھا۔ پالگھر ہجومی تشدّد معاملہ میں بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا اور ریاستی وزیر جینت پاٹل کے درمیان ٹوئٹر پر تیکھی نوک جھونک بھی ہوئی تھی۔ جینت پاٹل نے سمبت پاترا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ "سمبت افواہیں نہ پھیلائیں۔جس مقام پر یہ سانحہ ہوا وہاں پر سرپنچ بی جے پی کی ہیں اور وہ موقع واردات پر موجود تھیں۔ کانگریس نے بھی الزام لگایا تھا کہ کہ پالگھر کے سانحے کو بی جے پی فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔