راجیہ سبھا کی 13 نشستوں کے لیے انتخابات 31 مارچ کو، نوٹیفکیشن 14 مارچ کو ہوگا جاری

انتخابات کا نوٹیفکیشن 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 21 مارچ تک داخل کیے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی۔

راجیہ سبھا، تصویر آئی اے این ایس
راجیہ سبھا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ایوان بالا- راجیہ سبھا کی 13 نشستوں کے لیے 31 مارچ کو انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 31 مارچ کو چھ ریاستوں کی 13 نشستوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ یہ انتخابات آسام کی دو، ہماچل پردیش، ناگالینڈ اور تری پورہ میں ایک ایک، کیرالہ میں تین اور پنجاب میں پانچ سیٹوں کے لیے ہوں گے۔

دراصل راجیہ سبھا میں کانگریس ممبران آنند شرما، اے کے انٹونی، شمشیر سنگھ ڈھلوںاور پرتاپ سنگھ باجوہ کی میعاد اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ شرومنی اکالی دل کے نریش گجرال اور بی جے پی کے شویت ملک کی میعاد بھی اپریل میں ہی ختم ہو رہی ہے۔


انتخابات کا نوٹیفکیشن 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 21 مارچ تک داخل کیے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی۔ امیدوار 24 مارچ تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ ووٹوں کی گنتی بھی 31 مارچ کو ہی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔