انتخابی رنجش! سونی پت میں کرکٹ کوچ کا گولی مار کر قتل

یہ واردات گنور ایس ڈی ایم سرکاری اسپتال کے قریب انجام دی گئی۔ ابتدائی طور پر قتل کی اہم وجہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق پرانی رنجش مانی جا رہی ہے۔ ملزم بھی میونسپل کونسل کے کارگزار چیئرمین رہ چکے ہیں

فائر، علامتی تصویر یو این آئی
i
user

قومی آواز بیورو

قومی راجدھانی سے متصل ہریانہ کے سونی پت ضلع کے گنور علاقے میں فائرنگ کی ایک واردات سے سنسنی پھیل گئی۔ بلدیاتی انتخابات کی پرانی رنجش کے سبب ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت رام کرن کے طور پر ہوئی ہے، جو پیشے سے کرکٹ کوچ تھے۔ یہ واقعہ گنور کے ایس ڈی ایم سرکاری اسپتال کے قریب پیش آیا۔

قومی راجدھانی سے ملحق ہریانہ کے سونی پت ضلع کا گنور علاقہ فائرنگ سے لرز اٹھا۔ بلدیاتی انتخابات کی پرانی رنجش میں ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ متوفی کا نام رام کرن ہے جو ایک کرکٹ کوچ بھی تھے۔ یہ واقعہ گنور کے ایس ڈی ایم سرکاری اسپتال کے قریب پیش آیا۔ اس قتل کی واردات کے بعد پورے ضلع میں سنسنی پھیل گئی ہے۔


اطلاعات کے مطابق رام کرن کی بہو وارڈ نمبر 12 سے میونسپل کونسلر ہیں، جبکہ ملزم سنیل لمبو ماضی میں میونسپل کونسل کے قائم مقام چیئرمین رہ چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان بلدیاتی سیاست کو لے کر طویل عرصے سے تنازع جاری تھا۔ منگل کی دوپہر سنیل لمبو نے رام کرن پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر ایک قریبی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سونی پت پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے شواہد جمع کیے اور عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کی۔ گنور پولیس تھانے نے متوفی کے اہلِ خانہ کی شکایت پر سنیل لمبو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔