دہلی میں 16 فروری کو ہوگا میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن، ایل جی نے کیجریوال کی تجویز کو دی منظوری

دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ نے 16 فروری کو الیکشن کرانے کی وزیرا علیٰ اروند کیجریوال کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ایم سی ڈی کے میئر، ڈپٹی میئر اور قائمہ کمیٹی کے ارکان کے لئے الیکشن اب 16 فروری کو کرایا جائے گا۔ اس سے قبل ایم سی ڈی ایوان کے تین اجلاس ناکام ہو چکے ہیں اور الیکشن نہیں کرایا جا سکا۔ دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ نے 16 فروری کو الیکشن کرانے کی وزیرا علیٰ اروند کیجریوال کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 6 اور 24 جنوری اور پھر 6 فروری کو ہونے والے اجلاس میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہو گئی تھی اور ایوان کی کارروائی ہر بار ملتوی کر دی گئی۔ چنانچہ قومی راجدھانی میں تاحال میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن نہیں ہو سکا ہے۔


ایم سی ڈی کے کونسلروں کے 6 فروری کو ہونے والے اجلاس کو ایلڈرمین کے حق رائے دہی کے حوالہ سے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے درمیان اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ایم سی ڈی کے پریزائڈنگ آفیسر نے کہا تھا کہ میئر، ڈپٹی میئر اور قائم کمیٹی کے ارکان کا الیکشن بیک وقت کرانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ڈی ایم سی آرڈیننس کے مطابق ایلڈرمین میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں ووٹنگ کرنے کے اہل ہیں۔

تاہم، عام آدمی پارٹی نے ایلڈرمین کو ووٹ دینے کی اجازت دینے پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔ عآپ کے کونسلروں اور ایوان کے قائد مکیش گوئل نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا واضح حکم ہے کہ ایلڈرمین صرف اور صرف وارڈ کمیٹی کے الیکشن میں ووٹ دے سکتے ہیں لیکن میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں ووٹنگ نہیں کر سکتے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔