’الیکشن کمیشن کو بند کر دینا چاہیے، مہاراشٹر میں انتخاب کی چوری ہو رہی‘، پرینکا چترویدی کا سنگین الزام

شیوسینا یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر بلدیاتی انتخاب میں برسر عام دھمکی دے رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا چترویدی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخاب سے قبل سیاسی ہلچل زوروں پر دکھائی دے رہی ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے لیڈران بیان بازیوں میں تو مصروف ہیں ہی، معاملہ دھمکیوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ اس معاملے میں شیو سینا یو بی ٹی کی سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے الیکشن کمیشن پر ایک سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ انتخاب میں دھاندلی ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے۔

پرینکا چترویدی کا کہنا ہے کہ ’’مہاراشٹر میں انتخاب کی چوری ہو رہی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن اندھا ہے۔ مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخاب میں برسرعام دھاندلی ہو رہی ہے اور کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔‘‘ وہ انتہائی تلخ انداز میں کہتی ہیں کہ ’’الیکشن کمیشن کو بند کر دینا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو اب بی جے پی دفتر سے کام کرنا چاہیے۔‘‘ انھوں نے اپنی ناراضگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر بلدیاتی انتخاب میں برسرعام دھمکی دے رہے ہیں، جو فکر انگیز ہے۔ انھوں نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر بھی سوال کھڑے کیے۔


پرینکا چترویدی نے اندور میں آلودہ پانی سے ہوئی ہلاکتوں پر بھی اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا۔ مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اندور کا واقعہ ملک کو شرمسار کر دینے والا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’اندور واقعہ پر سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ مدھیہ پردیش میں کف سیرپ سے بھی موت ہوئی تھی، اس بات کو بھی دبانے کی کوشش کی گئی تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔