بنگال میں انتخابی دھاندلیوں کے لئے الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارے شیڈول ذات کی امیدوار سوجاتا کو شدید چوٹ پہنچائی گئی جب وہ کسی بوتھ پر جارہی تھیں۔ کھانا کول میں بھی ترنمول کانگریس کے امیدوار پر حملہ ہوا ہے۔

ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

علی پورداور: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر انتخابی دھاندلیوں کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور مرکزی فورسیس کا کردار جانبدارانہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران بی جے پی کارکنان نے پولنگ بوتھ پر زبردستی قبضہ کیا اور پارٹی امیدواروں سمیت ترنمول کانگریس کے لیڈروں پر حملہ کیا گیا اور انھوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اس طرح کے’’دھمکی آمیز ہتھکنڈوں‘‘سے دبنے والی نہیں ہیں۔ علی پوردوار ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ آرام باغ میں ان کی پارٹی کی نامزد امیدوار سوجتا منڈل کو بھگوا پارٹی کے کارکنوں نے ایک پولنگ بوتھ کے قریب پیچھا کیا اور ان کے سر پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شیڈول ذات کی امیدوار سوجاتا کو شدید چوٹ پہنچائی گئی جب وہ کسی بوتھ پر جارہی تھیں۔ کھانا کول میں بھی ترنمول کانگریس کے امیدوار پر حملہ ہوا ہے۔ کیننگ ایسٹ میں سیکورٹی فورسز نے ہمارے امیدوار شوکت ملا کو بوتھ میں داخل ہونے سے روکا۔ ایسے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ بنرجی نے کہا کہ ریاست بھر میں ہمارے امیدواروں اور پارٹی کارکنوں پر حملہ ہوئے ہیں۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں حملہ اور تشدد کی کم سے کم 100 شکایات موصول ہوئی ہیں اور الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی لیڈرو ں کے جلسے میں بھیڑ کی قلت ہے۔ اس لئے بی جے پی لیڈران ہمارے خلا ف سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسیز کو بوتھ پر قبضہ کرنے اور ان کے لئے ماحول ساز کرنے سے باز آجائیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخابات شروع ہونے کے بعد سے ہمارے چار کارکنان کا قتل ہوچکا ہے، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ہمیں اس طرح سے دہشت زدہ نہیں کرسکتی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخابات میں بدامنی کے لئے مرکزی فورسیس ذمہ دار ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بوتھوں پر تعینات مرکزی فورسیس کے جوان شہریوں کو بی جے پی کے لئے ووٹنگ کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی ٹرمپ سے بدتر ہیں۔ جوا نتخابی دھاندلی کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ترنمو ل کانگریس کا کامیاب ہونا ریاست کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے بنگال میں ایک بار پھر ماں، ماٹی اور مانش کی حکومت قائم کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔