11 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 11 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ بہار کی ایک لوک سبھا سیٹ پر بھی ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ایک طرف بہار میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، اور اب دوسری طرف 11 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان بھی الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کر دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک لوک سبھا سیٹ پر بھی ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہوا ہے اور وہ ہے بہار کی والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ۔ اس سیٹ پر 7 نومبر کو ووٹنگ کی تاریخ طے کی گئی ہے۔

جن 11 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوا ہے، ان میں مدھیہ پردیش کافی اہم ہے، کیونکہ یہاں 28 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ یہاں ووٹنگ کے لیے 3 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اتر پردیش کی 7 اسمبلی سیٹوں پر بھی ضمنی انتخابات کے لیے 3 نومبر کی ہی تاریخ مقرر ہوئی ہے اور منی پور کی دو اسمبلی سیٹوں کو چھوڑ کر بقیہ ریاستوں میں بھی پولنگ 3 نومبر کو ہی ہوگی۔ منی پور کی دو اسمبلی سیٹ پر 7 نومبر کو پولنگ کا اعلان کیا گیا ہے اور سبھی کے نتائج 10 نومبر کو برآمد ہو جائیں گے۔


اس درمیان الیکشن کمیشن نے کیرالہ تمل ناڈو، آسام اور مغربی بنگال کی 7 اسمبلی سیٹوں پر فی الحال ضمنی انتخاب نہیں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے اس کے پیچھے کی وجہ بتائی ہے کہ ان ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور چیف الیکشن افسران نے انتخاب کرانے میں کچھ دقتوں کی بات کہی تھی۔

بہر حال، ضمنی انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہے اور 19 اکتوبر تک نامزدگی واپس لی جا سکتی ہیں۔ جن لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے، ان کی مکمل فہرست درج ذیل ہے...

11 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان
11 ریاستوں کی 56 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔