لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم کا ہورڈنگ اسکارپیو پر گرا، ماں اور بیٹی کی دردناک موت، ایک زخمی

ایکانا اسٹیڈیم میں لگا یہ بورڈ بہت بڑا تھا اور آندھی کو برداشت نہیں کر پایا، پولیس کو اس بڑے ہورڈنگ کو کار پر سے ہٹانے کے لیے ایک کرین کی مدد لینی پڑی، اس کی زد میں آئی اسکارپیو کے پرخچے اڑ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے ایکانا اسٹیڈیم میں تیز آندھی سے ایک بڑا ہورڈنگ ایک اسکارپیو پر گر گیا، جس سے گاڑی میں بیٹھے تین لوگ دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ریسکیو کر اسپتال بھیجا۔ لیکن ان میں سے دو لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ تیسرے کا علاج جاری ہے۔ دونوں مہلوکین ماں اور بیٹی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق لکھنؤ میں وزیر اعلیٰ رہائش سے کچھ ہی دوری پر ایکانا اسٹیڈیم میں تیز آندھی سے ایک بڑا ہورڈنگ گر گیا۔ اس حادثے میں ہورڈنگ کی زد میں ایک اسکارپیو کار آ گئی اور وہ نیچے دب گئی۔ اسی کے ساتھ اس میں بیٹھے تین لوگ بھی اس میں دب گئے۔ بعد میں پولیس نے ملبہ میں دبے تینوں زخمیوں کو ریسکیو کر اسپتال بھیجا، لیکن ان میں سے دو کی جان چلی گئی۔


جانکاری کے مطابق ایکانا اسٹیڈیم میں لگا یہ بورڈ بہت بڑا تھا۔ یہ آندھی کو برداشت نہیں کر پایا اور گر گیا۔ حادثے کی خطرناکی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی زد میں آئی اسکارپیو کے پرخچے اڑ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہورڈنگ کے نیچے دبی کار میں پھنسا شخص ہاتھ ہلا کر بچانے کی گزارش کر رہا تھا۔

موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد پہنچی پولیس کو اس بڑے ہورڈنگ کو کار پر سے ہٹانے کے لیے ایک کرین کی مدد لینی پڑی۔ یہ ہورڈنگ اشتہار وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ لکھنؤ کے اس اسٹیڈیم کا پورا نام بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ جہاں پر یہ حادثہ پیش آیا وہ جگہ وزیر اعلیٰ رہائش سے کچھ ہی دوری پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔