عید الاضحیٰ: اسکولی بچوں کو مسجد اور درگاہ کی زیارت کرانے پر ہندو تنظیمیں ناراض، شکایت درج

ہندو تنظیموں کا الزام ہے کہ ایک مذہبی رہنما نے طلبا کو مسجد میں نماز ادا کرنے اور درگاہ میں تقریر سننے پر مجبور کیا، جس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ کے خلاف عوامی اشتعال پیدا ہو گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چامراج نگر: کرناٹک کے چارمراج نگر ضلع کے گنڈلوپیٹ شہر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اسکولی بچوں کو مسجد اور درگاہ کی زیارت کرانے پر ہندو تنظیمیں شدید برہم ہو گئی ہیں۔ سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ’ہندو جاگرن ویدک‘ نامی تنظیم نے محکمہ تعلیم کے سامنے اس معاملہ کو اٹھایا ہے اور اس تعلق سے شکایت درج کرائی ہے۔

خیال رہے کہ ’ینگ اسکالر‘ نامی اسکول کے عہدیدار 8 جولائی کو ’یو کے جی‘ کے بچوں کو تیراکنمبی مسجد اور درگاہ کی زیارت پر لے گئے تھے۔ ہندو تنظیموں کا الزام ہے کہ ایک مذہبی رہنما نے طلبا کو مسجد میں نماز ادا کرنے اور درگاہ میں تقریر سننے پر مجبور کیا، جس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ کے خلاف عوامی اشتعال پیدا ہو گیا۔


اسکول انتظامیہ کے معافی مانگنے اور متعلقہ اساتذہ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائے جانے کے باوجود اس معاملہ نے فرقہ وارانہ رنگ لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداران کے مطابق اساتذہ نے اسکولی بچوں کے والدین کو اس دورے کی اطلاع دی تھی۔ خیال رہے کہ اسکول کے مالک کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔