پورے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہےبقرعید،دہلی کی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا

ملک بھر میں آج بقرعید کا تہوار پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ دہلی کی جامع مسجد میں نمازیوں نے نماز ادا کی اور امن کی دعا کی۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ویڈیو گریب
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

ملک بھر میں آج بقرعید کا تہوار پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔ اس تہوار کو عیدالاضحیٰ یا قربانی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ رمضان کے مقدس مہینے کے ٹھیک 70 دن بعد بقرعید منائی جاتی ہے۔ اگرچہ بقرعید کی تاریخ کا فیصلہ چاند نظر آنے سے ہوتا ہے لیکن عید کیونکہ دس تاریخ کو منائی جاتی ہے اس لئے چاند کا فیصلہ دس دن پہلے ہو جاتا ہے ۔

عید الاضحیٰ یا بقرعید اسلام کا دوسرا بڑا تہوار ہے جسے مسلمان پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ بقرعید اسلامی کیلنڈر کے مطابق 12ویں مہینے میں منایا جاتا ہے۔ یہ ماہ رمضان کے اختتام کے 70 دن بعد منایا جاتا ہے۔ اس دن نماز کے بعد قربانی کی جاتی ہے۔ بقرعید کے تہوار کو بقرعید، عید قربان، عید الاضحی بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر دہلی کی جامع مسجد میں نماز ادا کی گئی جس میں نمازیوں کی بڑی تعداد پہنچی۔


ادے پور میں کنہیا لال کے قتل کے بعد پولیس-انتظامیہ کے سربراہ سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں تاکہ ماحول دوبارہ خراب نہ ہو۔ ادے پور میں 28 جون کو کنہیا لال کے بے رحمانہ قتل کے بعد فی الحال امن ہے، لیکن سب کے ماتھے پر ایک ہی فکر کی لکیر ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو جائے۔ یہاں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے اور ہر قدم پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔