احتیاطی تدابیر کے ساتھ معاشی سرگرمیاں شروع کی جائیں: یوگی

وزیر اعلی نے سنیچر کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن نظام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کی مدت میں بھی امکانات کو تلاش کرنا ضروری ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
user

یو این آئی

لکھنؤ: مرکزی حکومت کی جانب سے ملک گیر لاک ڈاؤں میں دو ہفتے کی مزید توسیع کیے جانے کے اعلان کے بعد اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیچر کو افسران کو ہدایات دیں کہ کورونا وائرس سے بچنے کے احتیاطی تدابیر کے ساتھ معاشی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

وزیر اعلی نے سنیچر کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن نظام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کی مدت میں بھی امکانات کو تلاش کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی ملوں کو چلانے میں انفیکشن کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اسی طرح اینٹ۔بھٹے کاروبار بھی صحیح طرح سے چل رہے ہیں اسی طرز پر سبھی صنعتی اکائیوں کو چلایا جائے۔


انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد ریاست میں سرمایہ کاری کو نیا آیام دینے کے لئے ایک وسیع خا کہ تیار کیا جائے۔ یوگی نے کہا کہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ وہ مہاجر مزدوروں کی فہرست اور ان کے صحت کی جانچ کراتے ہوئے ان کی بحفاظت واپسی کا عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ واپس آئے سبھی مزدوروں کا ضروری طور سے صحت کی جانچ کرائی جائے۔ سبھی اضلاع کو انفرا ریڈ تھرما میٹر دستیاب کرائے جائیں تاکہ سبھی مزدوروں کی جانچ کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سبھی مہاجر مزدوروں کی اسکریننگ کرتے ہوئے صحت مند مزدوروں کو 14دنوں کے ہوم قرنطینہ کے لئے گھر بھیجا جائے اور جن کی طبیعت خراب ہو ایسے مزدوروں کے علاج کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے مہاجر مزدوروں کے کوارنٹائن پروٹوکول کو یقینی بنانے کے لئے ہر ضلع میں ایک انچارج افسر نامزد کیے جانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ پولسنگ کرتے ہوئے یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی طرح سے غیر قانونی بین ریاستی و بین ضلع آمد ورفت نہ ہونے پائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔