الیکشن کمیشن آج شام چار بجے بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا

انتظار کے بعد بہار اسمبلی انتخابات کے انتخابی شیڈول کا اعلان آج شام کو کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے اعلان کرنے کے لیے دارالحکومت میں شام 4 بجے ایک خصوصی پریس کانفرنس بلائی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

انتظار کے بعد بہار اسمبلی انتخابات کے انتخابی شیڈول کا اعلان آج شام کو کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے پروگراموں کا اعلان کرنے کے لیے دارالحکومت میں شام 4 بجے ایک خصوصی پریس کانفرنس بلائی ہے۔ پریس کانفرنس میں ویسے تو انتخابی شیڈیول ہی بتائیں گے لیکن توقع ہے کہ ایس آئی آر پر بھی  چیف الیکشن کمشنر سوالوں کے جواب ضرور دیں گے۔

کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کمیشن اس پریس کانفرنس میں بہار اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور کمیشن کے دونوں کمشنر بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ سب کی نظریں اس پر ہیں کہ کتنے مرحلے میں یہ انتخابات کرائے جائیں گے۔


کمیشن نے بہار کی انتخابی فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی کے بعد تیار کردہ نئی انتخابی فہرست کو شائع کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی قیادت میں کمیشن نے بہار میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ہفتے کے آخر میں پٹنہ کا دورہ کیا۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے آخری انتخابات اکتوبر-نومبر 2020 میں ہوئے تھے۔ ریاستی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 243 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔