مشرقی ہندوستان ہمیشہ سے ہمارا ترجیحی علاقہ رہا ہے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ مشرقی ہندوستان میں ایک مضبوط ستون، ملک کی ترقی کا ایک مضبوط انجن بننے کی پوری صلاحیت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی / ٹوئٹر</p></div>

وزیر اعظم مودی / ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے علاقائی پنچایتی راج کونسل پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مشرقی ہندوستان ہمیشہ سے ان کا ترجیحی علاقہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’میرا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ مشرقی ہندوستان میں ایک مضبوط ستون، ملک کی ترقی کا ایک مضبوط انجن بننے کی پوری صلاحیت ہے۔ وہاں قدرتی وسائل کی بھرمار ہے اور وہاں ہمارے قابل فخر شہریوں میں بھی کافی صلاحیت ہے۔ اسی لیے مشرقی ہندوستان کے آپ تمام نمائندوں سے ملنا اور بات کرنا اپنے آپ میں بہت اہم ہو جاتا ہے۔

پی ایم نے مزید کہا ’’مشرقی ہندوستان ہمیشہ سے ہمارا ترجیحی علاقہ رہا ہے ۔ لیکن پنچایت انتخابات میں بی جے پی کا راستہ روک دیا گیا۔ الیکشن میں تمام غنڈوں کو ٹھیکے دیئے گئے۔ یہ مغربی بنگال کے لوگوں کی محبت ہے کہ وہ بی جے پی کارکنوں کو آشیرواد دیتے رہے ہیں اور بی جے پی کے امیدوار جیت رہے ہیں لیکن جب وہ جیت جاتے ہیں تو انہیں جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوتی، اگر کوئی جلوس نکالتا ہے تو اس پر جان لیوا حملے کیے جاتے ہیں۔ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کی سیاست کا یہی طریقہ ہے۔‘‘


دریں اثنا، تحریک عدم اعتماد کا حوالہ دیتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ ’’ہم نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو شکست دی اور منفی ذہنیت کا بھی جواب دی۔ حالات ایسے ہیں کہ اپوزیشن کے لوگ بیچ میں ہی ایوان چھوڑ کر بھاگ گئے، پورے ملک نے یہ دیکھا ہے۔ انہیں منی پور کے شہریوں کے دکھ درد کی پرواہ نہیں تھی لیکن افسوس کی بات ہے کہ ان لوگوں نے منی پور کے لوگوں کے ساتھ اتنا دھوکہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔