شیئر مارکیٹ میں زلزلہ، سنسیکس میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ

ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 50028.67 پوائنٹس کے ساتھ اعلی ترین سطح پر پہنچا، لیکن اس کے بعد اس نے نیچے گرنا شروع کیا جس سے یہ 48638.62 پوائنٹس پر آگیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ملک میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز پائے جانے اور کئی طرح کی پابندیاں لگائے جانے کے خدشات کے درمیان شیئر بازار میں کہر ام مچ گیا، جس سے دونوں اہم انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی ہے۔ بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس ابتدائی کاروبار میں میں نو پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 50020.91 پر کھلا، لیکن پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ تقریباً 1500 پوائنٹس کی گراوٹ سے 48638.62 پر آگیا۔

ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 50028.67 پوائنٹس کے ساتھ اعلی ترین سطح پر پہنچا، لیکن اس کے بعد اس نے نیچے گرنا شروع کیا جس سے یہ 48638.62 پوائنٹس پر آگیا۔ فی الحال سینسیکس 2.84 فیصد یعنی 1188.05 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 48841.78 پر کاروبار کر رہا ہے۔


نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 30 پوائنٹس کی گراوٹ سے 14837.70 پر کھلا۔ شروع میں یہ 14849.85 پوائنٹس کی اعلی ترین سطح پر چلا گیا لیکن اس کے بعد فروخت کا دباؤ شروع ہوکر 14479.30 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فی الحال یہ 323.10 پوائنٹس یعنی 2.17 کی گراوٹ سے 25. 14544 پر کاروبار کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔