راہل کی تقریر کے دوران اُن کا چہرہ کم اور لوک سبھا اسپیکر کا چہرہ زیادہ دکھایا گیا تو کانگریس نے کہا 'تاناشاہ ڈرپوک ہے'

لوک سبھا میں آج تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران راہل گاندھی نے منی پور تشدد معاملے کو لے کر مودی حکومت پر خوب حملہ کیا، انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے منی پور میں ہندوستان کا قتل کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی</p></div>

راہل گاندھی

user

قومی آوازبیورو

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روز لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران زوردار تقریر کی۔ راہل گاندھی کے نشانے پر پی ایم مودی اور مرکزی حکومت دونوں تھے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کئی بار ایوان زیریں میں ہنگامہ اور شور شرابہ والی حالت دیکھنے کو ملی۔ اس درمیان کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ راہل گاندھی کی تقریر کے دوران انھیں سنسد ٹی وی کے اسکرین پر بہت کم وقت دکھایا گیا۔

دراصل کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "تاناشاہ کتنا ڈرپوک ہے... سمجھیے! راہل گاندھی جی ایوان میں منی پور پر 15 منٹ 42 سیکنڈ بولے۔ اس دوران سنسد ٹی وی پر 11 منٹ 8 سیکنڈ تک اسپیکر اوم برلا جی کو دکھایا گیا۔ راہل جی کو صرف 4 منٹ دکھایا گیا۔"


قابل ذکر ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر آج لوک سبھا میں بحث کا دوسرا دن ہے۔ لوک سبھا میں بحث کے دوران راہل گاندھی نے منی پور تشدد معاملے پر مودی حکومت پر خوب حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے منی پور میں ہندوستان کا قتل کیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ہمارے دل کی آواز ہے، عوام کی آواز ہے۔ منی پور میں آپ نے اس آواز کو دبایا ہے۔ آپ نے منی پور میں ہندوستان کا قتل کیا ہے۔ آپ محب وطن نہیں ہیں، آپ غدارِ وطن ہیں۔ راہل گاندھی نے ساتھ ہی کہا کہ "میری ایک ماں (سونیا گاندھی) یہاں پارلیمنٹ میں بیٹھی ہے اور دوسری ماں کا منی پور میں آپ نے قتل کر دیا۔"

پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے لوک سبھا میں کہا کہ وہ ایک بار بھی منی پور نہیں گئے کیونکہ ان کے لیے منی پور ہندوستان نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی کو ملک کی آواز کی فکر نہیں ہے۔ راون صرف دو لوگوں کی سنتا تھا، میگھ ناد اور کمبھ کرن۔ مودی جی بھی صرف دو لوگوں کی آواز سنتے ہیں، وہ ہیں امت شاہ اور اڈانی جی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔