سہارنپور کی ٹائر فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت

پولیس کے مطابق حادثے میں سات مزدور زخمی ہوئے تھے جن میں سے پانچ کو بچا لیا گیا تاہم دو مزدور دم توڑ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

یہ حادثہ اتر پردیش کے سہارنپور کے شیخ پورہ انڈسٹریل ایریا میں اتوار یعنی 26 اکتوبر کی شام کو پیش آیا۔ ٹائر فیکٹری میں زوردار دھماکے سے بوائلر پھٹ گیا جس سے دو مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں سات مزدور زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کو بچا لیا گیا تاہم دو دیگر دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو شیخ پورہ انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے اور آگ لگنے سے دو مزدور ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ فیکٹری ٹائروں سے تیل نکالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی شام فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے دو مزدور ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔بوائلر پھٹنے کی آواز سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آگ کے شعلے اور دھواں اٹھنے سے خوف پھیل گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔