’کیا چندہ چوری کے تار بی جے پی-آر ایس ایس کی اعلیٰ قیادت تک پہنچتے ہیں؟‘ چارج شیٹ کے انکشاف پر کانگریس کا سوال

جئے رام رمیش نے کہا کہ چارج شیٹ کے مطابق 4 جون کو 2.25 لاکھ روپے باتھ روم میں ملنے کی ویڈیو چمپت رائے کو بھیجی گئی۔ 5 جون کو انھیں سی سی ٹی وی فوٹیج دکھایا گیا، اس کے باوجود ایف آئی آر 25 جون کو ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>جئے رام رمیش / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>
i

ایودھیا واقع رام مندر میں چندہ چوری کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس معاملہ میں داخل چارج شیٹ سے ہوئے انکشافات پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کی اعلیٰ قیادت کو نشانے پر لیا ہے۔ انھوں نے اس بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہم نے پہلے دن سے کہا تھا کہ بھگوان شری رام اور ایودھیا مندر میں چڑھاوا کی چوری کی جانچ کے لیے بنائی گئی سرکاری ایس آئی ٹی پر ملک کی عوام کو بھروسہ نہیں ہے۔ اب چارج شیٹ میں سامنے آئی باتوں نے اس جانچ پر اور سرکاری لیپا پوتی پر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔‘‘

اس پوسٹ میں جئے رام رمیش نے کچھ اہم حقائق سامنے رکھے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’چارج شیٹ کے مطابق 4 جون کو 2.25 لاکھ روپے کی رقم باتھ روم میں ملنے کی ویڈیو چمپت رائے کو بھیجی گئی۔ 5 جون کو انھیں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھایا گیا۔ اس کے باوجود ایف آئی آر 25 جون کو ہوئی۔‘‘ یہ سچائی سامنے رکھنے کے بعد انھوں نے سوال اٹھایا کہ ’’جب سی سی ٹی وی، برآمدگی اور مشتبہ ملازمین کی شناخت سامنے آ چکی تھی، تو مجرمانہ کارروائی میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔