پی ایم مودی کی جوانوں کے ساتھ دیوالی، چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا- ’ہندوستان جواب دینے میں اہل‘

پی ایم مودی نے کہا کہ آج ہندوستان کی حکمت عملی واضح اور صاف ہے۔ اس وقت کا ہندوستان سمجھنے اور سمجھانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے لیکن اگر ہمیں آزمانے کی کوشش ہوتی ہے تو جواب بھی اتنا سخت ملتا ہے۔

تصویر آئی اے ائن ایس
تصویر آئی اے ائن ایس
user

یو این آئی

جیسلمیر: وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو اشاروں اشاروں میں چین پر ایک مرتبہ پھر سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’توسیع پسندی، ایک طرح سے ذہنی خرابی ہے اور اٹھارہویں صدر کی سوچ ہے اور نیا ہندوستان ’سخت جواب‘ دینے کا اہل ہے۔ گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس مرتبہ بھی فوجیوں کے درمیان راجستھان کے لونگے والا میں دیوالی منانے آئے پی ایم مودی نے ملک کے جانباز فوجیوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ بھلے برفیلی پہاڑیوں پر رہیں یا پھر ریگستان میں، میری دیوالی تو آپ کے درمیان آکر ہی پوری ہوتی ہے۔ آپ کے چہروں کی رونق دیکھتا ہوں، آپ کے چہرے کی خوشیاں دیکھتا ہوں، تو مجھے بھی دوگنی خوشی ہوتی ہے۔‘‘

اس دوران وزیراعظم کے ساتھ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل راکیش استھانا، چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور فوجی سربراہ ایم ایم نروانے بھی موجود تھے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ’’آج ہندوستان کی حکمت عملی واضح اور صاف ہے۔ اس وقت کا ہندوستان سمجھنے اور سمجھانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے لیکن اگر ہمیں آزمانے کی کوشش ہوتی ہے تو جواب بھی اتنا سخت ملتا ہے۔‘‘ انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سرحد پر رہ کر آپ جو قربانی پیش کرتے ہیں، وہ ملک میں اعتماد پیدا کرتا ہے۔ یہ یقین ہوتا ہے کہ مل کر بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔