’گو فرسٹ‘ کو ڈی جی سی اے نے دیا جھٹکا، آئندہ حکم تک ٹکٹوں کی فروخت روکنے کا حکم، وجہ بتاؤ نوٹس جاری

’گو فرسٹ‘ کو فوری اثر سے اور آئندہ حکم تک بلاواسطہ یا بالواسطہ طور سے ٹکٹوں کی بکنگ اور فروخت کو روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گو فرسٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گو فرسٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ جنرل یعنی ’ڈی جی سی اے‘ نے ’گو فرسٹ‘ ایئرلائنز کو آئندہ حکم تک ٹکٹوں کی فروخت فوری اثر سے روکنے کی ہدایت دی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈی جی سی اے نے محفوظ، معیاری اور قابل اعتماد طریقے سے ہوابازی کی خدمات انجام دینے میں ناکام رہنے پر ’گو فرسٹ‘ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

میڈیا میں آ رہی رپورٹس کے مطابق گو ایئرلائنز (انڈیا) لمیٹڈ (گو فرسٹ) کی پروازوں کے اچانک رَد ہونے اور آئی بی سی کے تحت کارپوریٹ دیوالیہ کے حل سے متعلق عمل شروع کرنے کے مدنظر ڈی جی سی اے نے ایئرلائنز کمپنی سے جواب مانگا ہے۔ ماہر اور قابل اعتماد طریقے سے محفوظ طور پر سروس جاری رکھنے میں ناکامی کے لیے فلائٹ ایکٹ 1937 کے متعلقہ اصول و ضوابط کے تحت گو فرسٹ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ ’گو فرسٹ‘ آپریٹر سے نوٹس ملنے کے 15 دنوں کے اندر جواب مانگا گیا ہے۔ گو فرسٹ میں ایئر آپریٹرس سرٹیفکیٹ (اے او سی) کو جاری رکھنے پر آگے کا فیصلہ ان کی طرف سے پیش جواب کی بنیاد پر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ’گو فرسٹ‘ کو فوری اثر سے اور آئندہ حکم تک بلاواسطہ یا بالواسطہ طور سے ٹکٹوں کی بکنگ اور فروخت کو روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */