انڈیگو نے 1000 سے زیادہ پروازیں منسوخ کیں، چار رکنی انکوائری کمیٹی بنائی

عوام کی مشکلات اور صورتحال کی سنگینی کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن نے پائلٹس کے لیے لازمی ہفتہ وار آرام کی مدت سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

عملے کی کمی اور آپریشنل مسائل سے دوچار انڈیگو نے جمعہ کو ملک بھر میں 1,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دیں، جس سے مسافروں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ڈی جی سی اے کی ٹیمیں بھی انڈیگو کے آپریشنل کنٹرول سنٹرز پر تعینات کی جائیں گی تاکہ پرواز میں تاخیر/منسوخی اور متاثرہ مسافروں کے لیے کیے گئے انتظامات کی نگرانی کی جا سکے۔ہفتہ کو بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ رہنے کی توقع ہے۔

انڈیگو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیٹر ایلبرس نے ایک ویڈیو پیغام میں متاثرہ مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر لائن کو پچھلے کچھ دنوں سے آپریشنل مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ 5 دسمبر سب سے زیادہ متاثر کن دن تھا، جس میں 1,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئیں۔


انہوں نے کہا کہ صورتحال کو بہتر بنانے کی تمام سابقہ کوششیں ناکام ہونے کے بعد کمپنی نے نئے سرے سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا، اور آج تمام طیاروں اور عملے کے ارکان کو اس جگہ پر رکھا گیا جہاں سے انہیں ہفتے کی صبح روانہ ہونا تھا۔ پیٹر ایلبرز نے بتایا کہ ہفتہ کو 1,000 سے کم پروازیں منسوخ ہونے کی توقع ہے اور 10 اور 15 دسمبر کے درمیان صورتحال معمول پر آنے کی امید ہے۔ بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دہلی ہوائی اڈے پر 225 پروازیں (135 روانگی اور 90 آمد) منسوخ کر دی گئیں۔ ممبئی میں 104 پروازیں (53 روانگی اور 51 آمد) منسوخ کر دی گئیں۔ احمد آباد میں 131، وارانسی میں 22، منگلور ہوائی اڈے پر 17، ترویندرم میں 16، جموں میں 11 اور سری نگر میں 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ دیگر شہروں میں بھی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔


عوام کی مشکلات اور صورتحال کی سنگینی کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن نے پائلٹس کے لیے لازمی ہفتہ وار آرام کی مدت سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہے۔ اس نے ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ لازمی آرام کے ادوار کے امتزاج سے منع کرنے والا اپنا حکم واپس لے لیا ہے۔

انڈیگو کو رات کی ڈیوٹی سے متعلق کچھ شرائط کی تعمیل کرنے کے لیے 26 فروری تک کی چھوٹ بھی دی گئی ہے۔ ریگولیٹر نے ایئرلائن کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد عملے کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کرے اور اسے ہر پندرہ دن بعد اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔