ریکھا گپتا کے بیان پر دیویندر یادو کا شدید رد عمل، ’دہلی اب بھی کانگریس کے دور حکومت میں کی گئی ترقیاتی کاموں پر منحصر‘
دیویندر یادو نے کہا کہ ’’کانگریس کے 15 سالہ حکومت کی ترقی کو در کنار کرنا، مکمل طور سے ریکھا گپتا کی ایک غیرذمہ درانہ بیان کے ساتھ ان کی کام نہ کرنے کی نیت کو واضح کرتا ہے۔‘‘

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کے مطابق دہلی کی بی جے پی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا بیان کہ 27 سالوں میں گزشتہ حکومتوں نے دہلی کے حالت کو بدتر بنا دیا ہے، ہو بہو بی جے پی کے بڑے لیڈران کی کاپی ہے کہ ملک میں 70 سالوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 15 سالہ حکومت کی ترقی کو در کنار کرنا، مکمل طور سے ریکھا گپتا کی ایک غیرذمہ درانہ بیان کے ساتھ ان کی کام نہ کرنے کی نیت کو واضح کرتا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے کندھوں پر دہلی کے 3 کروڑ لوگوں کی ترقی کی ذمہ داری ہے۔
دیویندر یادو کے مطابق دہلی کی بدحالی کے لیے عام آدمی پارٹی کی حکومت مکمل طور سے ذامہ دار ہے۔ گزشتہ 12-11 سالوں میں دہلی کی حالت بدتر ہو گئی ہے، جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ دہلی بے روزگاری اور مہنگائی سے دوچار ہے، جس کے لیے عام آدمی پارٹی کے ساتھ ساتھ بی جے پی بھی ذمہ دار ہے، کیونکہ 2014 سے مرکز میں بی جے پی اقتدار میں ہے۔ کیوں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو 2013-1998 کے دوران کانگریس حکومت میں تعمیر کردہ اسپتال، اسکول، کالج، سڑک، فلائی اوور، ڈی ٹی سی میں تبدیلی کر کے سی این جی بسیں فراہم کرنا، 24 گھنٹے بجلی، ہر گھر کو پانی، عالمی معیار کا نظامِ تعلیم اور صحت، آلودگی پر کنٹرول، سبز احاطے میں اضافہ، غیر مجاز کالونیوں میں پانی اور سیور کی لائنیں بچھانا سمیت دہلی کی لائف لائن میٹرو کی توسیع دکھائی نہیں دیتا؟
دیویندر یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا 100 دنوں کی وژن میں پھیل ہونے کی اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے اور دہلی کے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے بے مطلب کی بیان دے رہی ہیں۔ میں وزیر اعلیٰ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مرکزی حکومت کی پرانی اسکیم ’آیوشمان یوجنا‘ کو چھوڑ کر کیا کوئی اسکیم یا وعدہ دہلی حکومت نے 100 دنوں میں نبھایا ہے، جبکہ ریکھا گپتا کہتی ہیں کہ ہم دہلی کی ترقی کے لیے پُرعزم ہیں۔ کیا اپنی ذمہ داری، جوابدہی اور انتخابی وعدوں سے راہ فرار اختیار کرنا ہی بی جے پی کا عزم ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مذہبی، معاشرتی اور شکریہ کے پروگراموں میں اپنا خیر مقدم کرانا اور واہ واہی لوٹنا ہی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا روزانہ کا معمول بن چکا ہے، انہیں دہلی کی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی بی جے پی حکومت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کی تشکیل پر اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے کہ ان کے چیئرمین کی تقرری کے بعد دہلی میں ترقی کو رفتار ملے گی۔ لیکن ضلعی ترقیاتی کمیٹی بنا کر بی جے پی نے کوئی نیا کام نہیں کیا ہے۔ شیلا دیکشت حکومت کے دوران بھی راجدھانی میں ضلعی ترقیاتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں اور اس کمیٹی نے دہلی کی ترقی میں اہم کردار بھی ادا کیا تھا۔ بی جے پی نے ضلعی ترقیاتی کمیٹیوں کی تشکیل صرف اپنے اراکین اسمبلی کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 3 ماہ تک کمیٹیوں کی تشکیل اور چیئرمینوں کی تقرری میں تاخیر حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔