پنجاب کانگریس کمیٹی کے انچارج دیوندر یادو بنے دہلی کانگریس کے عبوری صدر

دیوندر یادو دہلی کے بادلی حلقہ سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2008 اور 2013 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>دیوندر یادو/ آئی اے این ایس</p></div>

دیوندر یادو/ آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے دہلی کے بادلی حلقہ سے رکن اسمبلی دیوندر یادو کو دہلی کانگریس کا عبوری صدر مقرر کیا ہے۔ دیوندر یادو دہلی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور فی الوقت پنجاب کانگریس کمیٹی کے انچارج ہیں۔ کانگریس پارٹی نے یہ فیصلہ اروندر سنگھ لولی کے دہلی کانگریس کے ریاستی صدر عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد لیا ہے۔ دیوندر یادو نے 2008 اور 2013 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے وجود میں آنے کے بعد وہ عآپ امیدوار سے الیکشن ہار گئے تھے۔

واضح رہے کہ کانگریس دہلی پردیش کے سابق صدر اروندر سنگھ لولی نے کانگریس کے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا کے لیے امیدواروں کے انتخاب اور کانگریس کے کام کاج پر بھی اعتراضات ظاہر کیے تھے۔ کانگریس نے جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی سے اپنا امیدوار بنایا ہے اور اروندر سنگھ لولی کنہیا کمار کے امیدوار بنائے جانے سے ناراض بھی تھے۔


اس سے قبل بھی اروندر سنگھ لولی 2017 میں ٹکٹوں کی تقسیم سے ناخوش ہو کرکانگریس سے مستعفی ہوتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اس مرتبہ انھوں نے کانگریس سے استعفیٰ نہیں دیا ہے، لیکن کئی ایشوز پر اپنی ناراضگی ضرور ظاہر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کی تمام 7 لوک سبھا سیٹوں پر چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ یہاں کانگریس-عآپ اتحاد کا مقابلہ بی جے پی سے ہے۔ بی جے پی گزشتہ دو لوک سبھا انتخابات سے یہاں کی تمام سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔