اسمبلی انتخابات کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار

سنگاپور میں آج صبح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.27 فیصد سے گھٹ کر 87.96 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.44 فیصد سے گھٹ کر 85.22 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل پٹرل اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 83ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں، ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو تب کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔

اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد قومی دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا، تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بین الاقوامی بازار میں خام تین کی قیمتوں پر منحصر ہوتی ہے اور یومیہ بنیادوں پر جائزہ لینے کے بعد تیل کمپنیاں گھریلوں بازار کی قیمتوں کا اعلان کرتی ہیں۔ تاہم ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ جب بھی انتخابات آتے ہیں اس سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خودبخود کمی ہونے لگتی ہے۔ بنگال میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے وقت ایسا ہی دیکھا گیا تھا۔ اب پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا اعلان ضروری کیا تھا اور اس کے بعد ریاستوں کی جانب سے بھی اسی طرح کا اعلان کیا گیا جس کے بعد قیمتوں میں کچھ کمی ضرور ہوئی، تاہم عوام کو توقعات کے مطابق راحت نصیب نہیں ہو سکی۔

سنگاپور میں آج صبح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.27 فیصد سے گھٹ کر 87.96 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.44 فیصد سے گھٹ کر 85.22 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کر دیا ہے جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی ………….95.41………….86.67

کولکتہ ………….104.67………….89.79

ممبئی ………….109.98………….94.14

چنئی ………….101.40 ………….91.43

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔