یوپی اسمبلی انتخابات: رائے بریلی میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت 6 افراد ہلاک، متعدد کی حالت نازک

گاؤں پہنچی محکمہ صحت کی ٹیم نے لوگوں کی جانچ کی اور جن لوگوں نے بھی ٹھیکے سے لے کر شراب پی تھی ان سبھی کو احتیاط کے طور پر اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے معاملہ کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔

شراب، تصویر آئی اے این ایس
شراب، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے رائے بریلی ضلع میں مہاراج گنج کوتوالی علاقہ کے پہاڑ پور گاؤں میں زہریلی شراب کے استعمال کے سبب 6 افراد کی جان چلی گئی ہے۔ جبکہ تقریباً 18 لوگوں کی حالت نازک ہے۔ نیوز 18 ہندی کی رپورٹ کے مطابق انتخابی موسم میں شراب نوشی عام ہو رہی ہے اور لوگوں کی جان پر بن آئی ہے۔ رپورٹ کے مطانق اموات کی اطلاع موصول ہونے پر ضلع مجسٹریٹ ویبھو سریواستو اور ایس پی شلوک کمار کے ساتھ پورا انتظامیہ، محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ گاؤں میں پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی دیر شامل مہاراج گنج کوتوالی میں آنے والے پہاڑ پور میں زہریلی شراب پینے سے 60 سالہ بنسی لال اور 65 سالہ سکھ رانی، 40 سالہ سروج یادو اور رام سمیر کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ مزید دو لوگوں کی اور جان گئی ہے۔ جبکہ گاؤں کے ہی 35 سالہ جتیندر سمیت 18 افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ جنہیں علاج کے لئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


زہریلی شراب سے اموات کے بعد گاؤں پہنچے ڈی ایم اور ایس پی نے معاملہ کی اطلاع لی اور بتایا کہ منگل کے روز گاؤں کے ہی ایک گھر میں کوئی خوشی کا موقع تھا، جس میں موجود لوگوں نے پاس کے دیسی شراب کے ٹھیکہ سے خرید کر شراب پی۔ اس کے بعد ان لوگوں کی طبیعت بگڑنے لگی اور چار لوگوں کی فوری طور پر موت واقع ہو گئی۔

وہیں ڈیڑھ درجن افراد کی حالت نازک ہے، جن کا علاج چل رہا ہے۔ گاؤں پہنچی محکمہ صحت کی ٹیم نے لوگوں کی جانچ کی اور جن لوگوں نے بھی ٹھیکے سے لے کر شراب پی تھی ان سبھی کو احتیاط کے طور پر اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے معاملہ کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */