جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف اقوام متحدہ آفس اور دیگر ممالک میں مظاہرہ

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پولیس بربریت اور نسل پرستی کے خلاف تقریباً 23 ہزار لوگوں نے پورے ملک میں مظاہرے کیے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جارج فلائیڈ کی موت کیخلاف اقوام متحدہ آفس کے باہر مظاہرہ

نیو یارک: سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف لوگوں نے نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اورامریکہ کی مذمت کے لئے قراردادل انے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے داخلی دروازے پر گزشتہ روز تقریباً سو افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین امریکہ میں رونما ہونے والے نسلی تشدد کی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ماہرین سےغیرجانبدارانہ تفتیش کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی مظاہرین نے اقوام متحدہ سے امریکہ میں نسل پرستانہ تشدد کی مذمت کے لئے ایک قرار داد لانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین پولیس کی مالی اعانت میں کمی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے ایک روز قبل جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ماہرین نے جارج فلائیڈ کی موت کی مذمت کرتے ہوئے ترقی پسندانہ اصلاحات اور انصاف کی بات کی تھی۔

جارج کی موت کے خلاف فرانس اور سوئٹزرلینڈمیں مظاہرہ

پیرس: سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں بھی لوگوں نے مظاہرے کیے۔ فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پولیس بربریت اور نسل پرستی کے خلاف تقریباً 23 ہزار لوگوں نے پورے ملک میں مظاہرے کیے۔ فرانس 24 ٹیلی ویژن کے مطابق تقریباً 5500 لوگوں نے پیرس میں واقع امریکی سفارتخانے کے باہر ایفل ٹاور کی جانب منہ کرکے کیمپس ڈی مارک پارک میں مظاہرہ کیا۔


فرانس 24 ٹی وی نے فرانس کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس کے لیون، بورڈی اوکس، نائس، للی اور میٹس سمیت متعدد شہرو ں میں 23 ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ میں بھی جارج کی موت کے خلاف ہو رہے احتجاج کے پیش نظر اظہار یکجہتی کے لئے لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ سوئس آر ٹی ایس ٹیلی ویژن کے مطابق ہفتہ کے روز نوشاتل، زیورخ اور برن میں ریلیاں نکالی گیئں۔ نوشاتل میں منعقد ریلی میں پانچ ہزار افراد شریک ہوئے۔ سوئٹزرلینڈ میں ریلیاں زیادہ تر پر امن رہیں۔ اس دوران لوگوں نے عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے بچاؤ کے لئے ماسک پہن رکھے تھے۔

آئرلینڈ میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ

ڈبلن: آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں امریکی سفارت خانے کے باہر ہزاروں افراد نے امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ آئرلینڈ کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلز نے یہ اطلاع دی۔ خیال رہے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف آئرلینڈ میں امریکی سفارت خانے کے باہر یہ تیسرا مظاہرہ تھا۔


ہفتہ کے روز مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے سامنے گھٹنے ٹیک کر مظاہرہ کیا اور جارج کے ساتھ پولیس کی بربریت کے لئے اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ اس عرصے کے دوران، مظاہرین نے امریکہ کے ساتھ ساتھ دوسرے مقامات پر نسل پرستی کی گہری جڑوں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے امریکہ کے شہرمنی پولس شہر میں ایک گورے پولیس افسرنے 46 سالہ جارج فلائیڈ نامی سیاہ فام کے گردن کو تقریباً 9 منٹ تک گھٹنے سے دبائے جانے کے سبب اس کی 25 مئی کو موت ہوگئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔