پوری دنیا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 لاکھ سےتجاوز

سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سےاضافہ ہورہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 98 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 676 ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا میں کورونا کا قہر ر جاری ہے اور مستقل متاثرین اور کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد ستر لاکھ کے قریب ہو گئی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور اب یہاں متاثرین کی تعدا د ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


امریکی عوام کو اس وقت دو دو وائرسوں کا سامنا ہے ایک کورونا اور دوسرا نسل پرستی کا اور دونوں پر قابو پانے میں امریکی حکومت ناکام نظر آ رہی ہے۔ امریکہ میں تازہ اعداد و شمار ملنے تک کورونا کی وبا سے اب تک ساڑے 19 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 12 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

برازیل میں متاثرین کی تعداد پونے ساتھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ۔سعودی عرب میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سےاضافہ ہورہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد 98 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 676 ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں متاثرین کی تعداد 93 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں ہونے والی اموات کی تعداد 1935 ہے۔


یوروپ میں کورونا وبا کا پھیلاؤ رکتا نظر آ رہا ہے اور برطانیہ کو چھوڑ دیں تو اٹلی، اسپین، فرانس اور جرمنی سے اب کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہزا ر سے زیادہ ہے جو کئی روز سے نہیں بڑھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔