جمہوریت اب صرف کاغذوں پر ہے، پرینکا گاندھی کو فوراً رِہا کیا جائے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ہمارا ملک صرف کاغذوں پر جمہوری ملک ہے، لیکن واضح طور پر یہ ملک سیاسی طور پر ایک کمزور ملک ہو رہا ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس
محبوبہ مفتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سینئر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈروں کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار کرا کے انہیں اپنے فرائض انجام دینے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت صرف کاغذوں پر ہے اور ملک کے سیاسی طور پر کمزور ہونے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’حکومت ہند کو پہلے کانگریس کی ملامت کرنے کے لئے اور ایک مضبوط اپوزیشن کی عدم موجودگی پر ماتم کرنے کے لئے ایک میڈیا ملتا ہے لیکن مںظم طریقے سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ان (اپوزیشن لیڈروں) کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض انجام نہ دے سکیں‘۔


ٹوئٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارا ملک صرف کاغذوں پر جمہوری ملک ہے لیکن واضح طور پر یہ ملک سیاسی طور پر ایک کمزور ملک ہو رہا ہے، پرینکا گاندھی کو رہا کیا جائے‘۔ واضح رہے کہ پرینکا گاندھی کو پیر کے روز لکھم پور کھیری جانے کے دوران اتر پردیش کے سیتا پور میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے منگل کے روز پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر اور جموں میں احتجاج درج کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔