دہلی: ہوا کا معیار ’انتہائی ناقص ترین‘ زمرے میں پھر پہنچا

ایجنسی کے مطابق آج صبح 11 بجے دارالحکومت دہلی میں پی ایم 2.5 کا ارتکاز ’ناقص ترین‘ زمرے میں ریکارڈ کیا گیا جس میں 156 انتہائی ناقص اور پی ایم 10 کے ساتھ انتہائی ناقص 292 میں ہے۔

دہلی میں دیوالی کے بعد آلودگی کا منظر / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی میں دیوالی کے بعد آلودگی کا منظر / تصویر قومی آواز / وپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں آلودگی سے کچھ راحت ملنے کے بعد بدھ کو ہوا کا معیار پھر سے 'انتہائی خراب' زمرے میں پہنچ گیا۔ اسی مدت کے دوران ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) 328 ریکارڈ کیا گیا۔ ایئر کوالٹی سسٹم اور ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اےآر۔ سفر ) نے یہ اطلاع دی۔

’ سفر‘ کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) منگل کو 282 پر آ گیا تھا، جو کہ انتہائی ناقص زمرے میں آتا ہے، لیکن آج پھر سے یہ بڑھ کر انتہائی ناقص ترین زمرے میں پہنچ گیا۔ ’سفر‘ کے بلیٹن کے مطابق 27 نومبر سے ہوا کی رفتار تیز ہونے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں ہوا کے معیار میں بہتری آئے گی۔


’سفر‘ نے کہا کھیتوں میں پرالی جلانے والے فارموں کی تعداد جو فضائی آلودگی میں بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں، اب کم ہو کر 770 رہ گئی ہے۔ آج دہلی میں پی ایم 2.5 میں اس کا تعاون تین فیصد تھی۔ ایجنسی کے مطابق آج صبح 11 بجے دارالحکومت دہلی میں پی ایم 2.5 کا ارتکاز ’ناقص ترین‘ زمرے میں ریکارڈ کیا گیا جس میں 156 انتہائی ناقص اور پی ایم 10 کے ساتھ انتہائی ناقص 292 میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔