دہلی میں ’جسٹس فار شردھا‘ کے لیے منعقد ہندو مہاپنچایت میں ہنگامہ، اسٹیج پر ایک خاتون نے مرد کو چپل سے پیٹا!

اچانک پیش آئے اس واقعہ سے حیران اسٹیج پر موجود دیگر لوگوں نے فوراً مداخلت کی اور خاتون کو اسٹیج سے اتار دیا گیا، فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ خاتون نے اس شخص کی پٹائی کس وجہ سے کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

راجدھانی دہلی کے چھترپور علاقے میں منگل کے روز ’جسٹس فار شردھا‘ کے لیے منعقد ایک ہندو مہاپنچایت کے دوران اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب اسٹیج پر ایک خاتون نے ایک مرد کو چپل سے پیٹنا شروع کر دیا۔ ہندو ایکتا منچ کے ذریعہ منعقد یہ مہاپنچایت ’بیٹی بچاؤ‘ پر بھی تھا۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون، جس کا چہرہ نیلے رنگ کی چنری سے نصف ڈھکا ہوا ہے، ایک جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ کچھ لمحہ بعد وہ اچانک اپنی چپل نکالتی ہے اور اپنے ساتھ کھڑے شخص کو پیٹنا شروع کر دیتی ہے۔


اچانک پیش آئے اس واقعہ سے اسٹیج پر موجود سبھی لوگ حیران رہ گئے۔ انھوں نے فوراً مداخلت کی اور خاتون کو اسٹیج سے اتار دیا گیا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ خاتون نے اس شخص کی پٹائی کس وجہ سے کی۔ دوسری طرف دہلی پولیس نے اس واقعہ کے تعلق سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ انھیں اس بارے میں کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔ تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس بارے میں کسی طرح کی شکایت ملنے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */