دہلی: آج گرین لائن کے علاوہ تمام میٹرو لائنوں پر آخری ٹرین رات دس بجے تک

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گرین لائن کے ٹرمینل اسٹیشنوں پرچند ماہ سے پلیٹ فارم کی تعمیر کا کام جاری رہنے سے یہاں ٹرین خدمات کے وقت میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور اس وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

حیدرآباد میٹرو، تصویر آئی اے این ایس
حیدرآباد میٹرو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی ریل خدمات آج دیوالی کے موقع پر گرین لائن کے علاوہ تمام میٹرو لائنوں پرآخری ٹرین (ٹرمینل اسٹیشن سے) رات 10 بجے تک ہی ہوں گی اور گرین لائن پر یہ خدمات نو سے ساڑھے نو بجے تک ہی دستیاب رہیں گی۔

ڈی ایم آر سی کے مطابق گرین لائن کے علاوہ دیگر میٹرو اسٹیشنوں پرمسافروں کو آخری ٹرین رات دس بجے تک ہی مل سکے گی۔ عام دنوں میں آخری ٹرین اپنی منزل سے گیارہ بجے نکلتی تھی۔ گرین لائن پر لائن 5 اندر لوک/کرتی نگرسے بریگیڈیئر ہوشیار سنگھ اسٹیشن تک ہی ٹرین سروس ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گرین لائن کے ٹرمینل اسٹیشنوں پرچند ماہ سے پلیٹ فارم کی تعمیر کا کام جاری رہنے سے یہاں ٹرین خدمات کے وقت میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور اس وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


بریگیڈیئر ہوشیار سنگھ سے اندرلوک کے لیے آخری ٹرین رات 9 بجے، بریگیڈیئر ہوشیار سنگھ سے کیرتی نگر تک آخری ٹرین 9.10 بجے، اندر لوک سے بریگیڈیئر ہوشیار سنگھ اسٹیشن تک آخری ٹرین رات 9.30 بجے اور کیرتی نگر سے بریگیڈیئر ہوشیار سنگھ اسٹیشن تک بھی آخری ٹرین رات ساڑھے نو بجے تک ہی ملے گی۔ دن میں تمام لائنوں پر میٹروخدمات کے وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ معمول کے مطابق چلیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔