وزیر اعظم مودی نوشہرہ سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ منائیں گے دیوالی

پی یم مودی دہلی سے جموں کے تکنیکی ہوائی اڈے گئے اور وہاں سے نوشہرہ سیکٹر پہنچے۔ جہاں فوج کے اعلیٰ فسران نے ان کا استقبال کیا۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کی صبح وہ جموں و کشمیر راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر پہنچے۔ پی یم مودی دہلی سے جموں کے تکنیکی ہوائی اڈے گئے اور وہاں سے نوشہرہ سیکٹر پہنچے۔ جہاں فوج کے اعلیٰ فسران نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف ایم ایم نروانے نے وزیر اعظم کے وہاں پہنچنے سے پہلے بدھ کو علاقے کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے وہاں کی سیکورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ وہاں چھپے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان 20 دنوں سے زیادہ وقت سے مڈبھیڑ جاری ہے۔ وزیر اعظم مودی اس سے قبل نوشہرہ سے دیوالی کے دن ایک سے زیادہ جگہ جاکر ملاقات کرتے رہے ہیں اوران کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔