دہلی میں پٹرول اور سی این جی پمپ 22 اکتوبر کو رہیں گے بند: ڈی پی ڈی اے

دہلی حکومت نے ویٹ میں کمی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جس سے یہاں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پڑوسی ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی پٹرول ڈیلرس ایسوسی ایشن (ڈی پی ڈيی اے) نے قومی دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل کے ویٹ میں کمی کرنے کے مطالبے کے حق میں 22 اکتوبر کی صبح چھ بجے سے 23 اکتوبر کی صبح پانچ بجے تک دہلی کے پٹرول اور سی این جی پمپ کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی پی ڈی اے کے ذریعہ یہاں جاری ریلیز کے مطابق ویٹ میں کمی کے مطالبے پر دہلی حکومت کے انکار کے احتجاج میں پٹرول اور سی این جی پمپ بند رہیں گے۔ اگلے 22 اکتوبر کو دہلی کے سبھی 400 پٹرول پمپ نہ تو پیٹرول ، ڈیزل اور سی این جی خریدیں گے اور نہ ہی فروخت کریں گے۔

ایسوسی ایشن کے صدر نشچل سنگھانیہ نے کہاکہ مرکزی حکومت نے 4 ستمبر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد کئی ریاستوں نے اپنے یہاں ویٹ میں کمی کی ہے۔ پڑوسی ریاست ہریانہ اور اترپردیش کی حکومت نے بھی ویٹ میں کمی کی ہے جس سے وہاں کے صارفین کو راحت ملی۔ لیکن دہلی حکومت نے ویٹ میں کمی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جس سے یہاں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پڑوسی ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

دہلی میں بڑھائی گئی قیمت کی وجہ سے یہاں پٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں تیزی سے گراوٹ آئی ہے۔ پڑوسی ریاستوں کی قیمتوں میں فرق کی وجہ سے یہاں ڈیزل کی فروخت اس سہ ماہی میں 50 فیصد اور پٹرول کی قیمت 25 فیصد کم ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔