دہلی: تبلیغی جماعت کے لوگوں کو ’قرنطینہ مراکز‘ سے فارغ کرنے کا حکم

حکام سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوارنٹائن مراکز سے چھوڑے گئے جماعتی اپنے گھروں کے علاوہ ادھر ادھر کہیں نہ گھومیں۔ جو جماعتی دارالحکومت سے ہیں، ان کو کوارنٹائن مرکز سے جانے کے لئے پاس جاری کیا جائے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی سرکار نے تبلیغی جماعت کے اراکین کوارنٹائن مراکز سے گھر جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دہلی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اس سلسلے میں حکم کا خط جاری کیا گیا ہے۔ نظام الدین مرکز میں منعقدہ تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے فی الحال کل 2446 رکن مختلف کوارنٹائن مراکز میں ہیں۔ وزیر صحت ستیندر جین نے بھی کچھ دن پہلے کوارنٹائن کی مدت پوری کرنے والے جماعت والوں کو گھر جانے دینے کی بات کہی تھی اور اب سرکاری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت سے منسلک جو لوگ کورونا سے فتح پا چکے ہیں، انہیں پروٹوکول یا مرکزی وزارت صحت کے معیاری آپریشنل طریقہ کار (SOP) کی بنیاد پر مراکز سے چھوڑا جا سکتا ہے۔ دوسری ریاستوں کے جماعت والوں کو ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ حکام سے یہ بھی یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ کوارنٹائن مراکز سے چھوڑے گئے جماعتی اپنے گھروں کے علاوہ ادھر ادھر کہیں نہیں گھومیں۔ جو جماعتی دارالحکومت سے ہیں، ان کو کوارنٹائن مرکز سے جانے کے لئے پاس جاری کیا جائے۔


کل تبلیغی جماتوں میں سے 567 غیر ملکی ہیں۔ ان میں سے جو بھی کورونا سے فتح پا چکے ہیں اور دارالحکومت کے کوارنٹائن مراکز میں رہ رہے ہیں، انہیں مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق، دہلی پولیس کی حراست میں بھیجنے کو کہا گیا ہے۔ پولیس انتظامیہ سے اس پر مکمل نگرانی رکھنے کے لیے کہا گیا ہے کہ جماعتی کس طرح اپنی ریاست میں جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ تمام اپنے گھر کے علاوہ مسجد یا کہیں اور نہیں ٹھہریں۔ حکم میں کہا گیا ہے بسوں کے ذریعے بھی جماعتوں کو ان ریاستوں میں بھیجنے کا امکان دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران سوشل ڈسٹیسنگ اور ہدایات کا ضروری طور پر مکمل خیال رکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 May 2020, 3:40 PM