دہلی شراب پالیسی معاملہ: ای ڈی نے گرفتار شدہ کویتا کو عدالت میں کیا پیش، بی آر ایس کارکنان کا سڑکوں پر احتجاج

کویتا کو گرفتار کرنے کے بعد ای ڈی نے آج اسے عدالت میں پیش کیا۔ کویتا نے اپنی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ دریں اثنا، بی آر ایس کارکنان ای ڈی کی کارروائی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے

<div class="paragraphs"><p>کے کویتا / آئی اے این ایس</p></div>

کے کویتا / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کے سلسلہ میں ای ڈی کے ذریعے گرفتار بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو تفتیشی ایجنسی نےئ دہلی کے راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ رپورٹ کے مطابق ای دی نے کویتا کی 10 دن کی تحویل کی درخواست کی ہے۔ بی آر ایس کارکنان ای ڈی کی کارروائی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ دوسری جانب کے کویتا نے اپنی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

عدالت میں پیش کیے جانے کے دوران، بی آر ایس لیڈر نے میڈیا والوں سے کہا کہ ہم اسے (مقدمہ کو) عدالت میں لڑیں گے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے انہیں کل شام حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور انہیں دہلی لایا گیا۔

جب ای ڈی کارروائی کے لیے کویتا کے گھر پہنچی تو ای ڈی افسران کی ان کے بھائی کے ٹی آر سے بحث ہوئی۔ بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کی رہائش گاہ کے اندر سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ای ڈی اور بی آر ایس لیڈر کے ٹی آر راؤ کے درمیان گرما گرم بحث چل رہی ہے۔


بعد ازیں، کے ٹی آر کی ٹیم کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا۔ اس میں کے کویتا اور کنبہ کے افراد نے کہا ہے کہ وہ ای ڈی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ پارٹی قائدین نے کہا کہ وہ ای ڈی کے ذریعہ غیر قانونی گرفتاری سے قانونی اور پرامن اور جمہوری طریقے سے نمٹیں گے۔ کے ٹی آر، ہریش راؤ اور دیگر سینئر پارٹی قائدین نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ پرامن طریقے سے کام کریں اور گرفتاری میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔