دہلی شراب پالیسی کیس: وزیر اعلیٰ کیجریوال راؤس ایونیو کورٹ میں پیش، 15 ہزار کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت منظور

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج بالآخر دہلی شراب پالیسی کیس میں راؤز ایونیو کورٹ میں حاضر ہوئے، جہاں سے انہیں 15 ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت مل گئی

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج بالآخر دہلی شراب پالیسی کیس میں راؤز ایونیو کورٹ میں حاضر ہوئے، جہاں سے انہیں 15 ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت مل گئی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو یہ ضمانت آئی پی سی کی دفعہ 174 کی خلاف ورزی پر دی گئی ہے۔ اروند کیجریوال ای ڈی کے بار بار طلب کرنے کے باوجود تفتیش کے لیے پیش نہیں ہو رہے تھے۔ اس صورت میں ای ڈی نے کورٹ میں کیجریوال کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

اروند کیجریوال کی طرف سے دو وکیل رمیش گپتا اور راجیو موہن پیش ہوئے تھے۔ کیجریوال کی پیشی کے پیش نظر عدالت کے احاطے میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے تھے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے عدالت کے ارد گرد کے کئی راستوں کا رخ موڑ دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹریفک پولیس نے ان راستوں پر آنے والے لوگوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ وقت سے پہلے گھر سے نکلیں۔


خیال رہے کہ ای ڈی اب تک کیجریوال کو 8 سمن جاری کر چکی ہے۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے اروند کیجریوال کو سمن جاری کیا اور انہیں 16 مارچ کو پیش ہونے کا کہا تھا۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں سمن کی پیروی نہ کرنے پر اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی درخواست کرتے ہوئے عدالت میں نئی شکایت درج کرائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔