دہلی: بابر پور ضلع میں زمینی سطح پر کام کرنے والے کانگریس کارکنان کی عزت افزائی

چودھری متین احمد نے کہا کہ دہلی کے تمام اضلاع میں بابر پور متحرک و فعال نظر آ رہا ہے، جس کے نتائج آنے والے ’ایم سی ڈی‘ الیکشن میں نظر آئیں گے

تصویر محمد تسلیم
تصویر محمد تسلیم
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: ضلع بابر پور کانگریس کمیٹی مسلسل زمینی سطح پر کام کرنے والے لوگوں کی نہ صرف عزت افزائی کر رہی ہے بلکہ انہیں اہم ذمہ داری بھی سونپ رہی ہے۔ ان تمام پارٹی کارکنوں کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔ خیال رہے کہ جب سے چودھری زبیر احمد کو ضلع بابر پور کا صدر منتخب کیا گیا ہے، ضلع کے پارٹی کارکنان میں جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ حاجی محمد ہارون، آشارانی، اکبر، مکیش گوڑ، کے ایس کمل، پروین کمار کو ضلع صدر چودھری زبیر احمد نے ضلع کمیٹی میں شامل کرکے ذمہ داری کا لیٹر سونپا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی و دہلی وقف بورڈ کے سابق چیئرمین چودھری متین احمد نے چودھری متین احمد نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے تمام ضلعوں میں بابر پور ضلع متحرک و فعال نظر آ رہا ہے جس کے نتائج آنے والے ایم سی ڈی الیکشن میں دیکھنے کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد بہت بڑی طاقت ہے جو لوگ سوچتے ہیں کہ ہم اکیلے سب کچھ کر سکتے ہیں وہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔ جب تک سب کو ساتھ میں لے کر نہیں چلیں گے تب تک کسی بھی محاذ پر کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔


چودھری زبیر احمد نے کہا کہ آج جنہیں ضلع میں شامل کیا گیا ہے وہ بے لوث محنت کرنے والے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی کریں گے اور زمینی سطح پر کانگریس کو مضبوط کریں گے۔

اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید، سینئر لیڈر حاجی مقصود جمال، جمیل ملک اور راجندر پردھان کے علاو ہ مہیندر سنگھ پالی، مرزا مقبول بیگ، پروین وتس، عادل سلمانی، آشیش شرما، ندیم رائین، نجم الدین، تابش حسین وغیرہ موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔