دہلی حکومت کا کورونا بیماری کے بارے میں مستند معلومات دینے والا ٹوئٹر ہینڈل

ٹوئٹر ہینڈل کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کوویڈ-19 سے متعلق شہریوں کی طرف سے اس پر پوچھے جانے والے تمام سوالات اور شکایات کو حل کیا جائے گا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی حکومت نے بدھ کے روز ایک نیا ٹوئٹر ہینڈل ’دہلی ورسز کورونا‘ (@DelhiVsCorona) شروع کیا تاکہ کورونا وائرس (کوویڈ-19) اور اس سے متعلق سوالات کے بارے میں مستند معلومات کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس ہنڈل کا نام ’دہلی فائٹس کورونا‘ یعنی ’دہلی کی کورونا کے خلاف جنگ‘ رکھا گیا ہے۔

ٹوئٹر ہینڈل کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کوویڈ -19 سے متعلق شہریوں کی طرف سے اس پر پوچھے جانے والے تمام سوالات اور شکایات کو حل کیا جائے گا۔ اس ٹوئٹر ہینڈل کی نگرانی اور چلانے کے لئے ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، جو دہلی کے سرکاری اسپتالوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کرے گی، جہاں وائرس کے مریض زیر علاج ہیں اور مستند معلومات بھی فراہم کرے گی۔ یہ ٹیم مریضوں اور ڈاکٹروں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہوگی اور ان کی پریشانیوں کے فوری حل کو یقینی بنائے گی۔


ٹوئٹر پر دہلی ورسز کورونا کو ٹیگ کر سکتے ہیں اور راشن، ٹیسٹ، اسپتال سے متعلق سوالات یا کوویڈ 19 سے متعلق اپنے دیگر سوالات ٹوئٹ کرسکتے ہیں۔ نمائندوں کی ٹیم کوویڈ۔19 علاج سے متعلق معاملات پر فوری کارروائی کو یقینی بنائے گی ، جس سے دہلی کے شہریوں میں بڑھتی ہوئی گھبراہٹ اور اضطراب کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ٹوئٹر ہینڈل دہلی میں کوویڈ-19 سے متعلق تمام سوالات اور شکایات کے لئے مکمل حل کے طور پر کام کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔