توڑ پھوڑ کو لے کر افواہ پھیلانے والوں پر دہلی حکومت سخت، قصورواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سبھی محکموں کو جھگی کالونی میں سیور، آبی نکاسی، پینے کے پانی، سڑک، اسٹریٹ لائٹ، کمیونٹی ٹوائلٹ اور کچرا مینجمنٹ جیسی ضروری سہولیات کا فوری طور پر انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں منگل کی دیر رات سکریٹریٹ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف چل رہی کارروائی پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں پی ڈبلیو ڈی، ڈی ڈی اے، ایم سی ڈی، میونسپل کارپوریشن اور جل بورڈ کے سینئر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگوں کے ذریعہ یہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ جھگیوں کو منہدم کیا جا رہا، جبکہ حکومت نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ بغیر ان کو پکّے مکان دیئے کوئی بھی جھگی نہیں توڑی جائے گی۔ توڑ پھوڑ پر افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے افواہ پھیلانے والوں پر ایف آئی آر بھی درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے جھگیوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے بنیادی سہولت یقینی کرنے کے مقصد سے ایک کثیر الجہتی ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں سبھی محکموں کو ہدایت دی کہ جھگی کالونی میں سیور، آبی نکاسی، پینے کے پانی، سڑک، اسٹریٹ لائٹ، کمیونٹی ٹوائلٹ اور کچرا مینجمنٹ جیسی ضروری سہولیات کا فوری طور پر انتظام کیا جائے۔ ریکھا گپتا نے کہا کہ ہماری حکومت نے جھگیوں میں بہتر سہولتیں مہیا کرانے کے لیے 700 کروڑ کا بجٹ الاٹ کیا ہے۔


ریکھا گپتا نے کہا کہ جھگی میں رہنے والوں کو احترام کے ساتھ جینے کا حق ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ انہیں بھی وہی سہولتیں ملیں جو شہر کے دیگر شہریوں کو حاصل ہیں۔ حکومت کا مقصد معیار زندگی میں بہتری لانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ دہلی کی سبھی جھگی بستیوں کی ترقی مرحلہ وار طریقے سے کی جائے گی۔ جھگیوں سے متعلق کوئی بھی کام کرنے سے پہلے حکومت کو اطلاع دینی ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ جن اسٹریٹ وینڈروں کے پاس وزیر اعظم سوندھی منصوبہ کے کاغذات ہیں، انہیں متبادل مقام کا انتظام بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں، عوام کے لیے ہم جواب دہ ہیں اس لیے ایسے کاموں میں انسانی پہلو کا بھی دھیان رکھا جانا چاہیے۔

میٹنگ میں افسروں نے یہ بھی اطلاع دی کہ زیادہ تر کارروائی ان غیر قانونی قبضوں کے خلاف جاری ہیں جن کی وجہ سے آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔