کیجریوال حکومت نے راشن کی ’ہوم ڈلیوری‘ کو دی منظوری، ایل جی نے لٹکا رکھی تھی فائل

دہلی کی عام آدمی پارٹی نے حکومت نے اس منصوبہ پر ایل جی کی طرف سے کئے گئے تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے حکم جاری کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کو اپنا پہلا حکم جاری کر دیا۔ انہوں نے غذا اور ترسیل کے شعبہ کو راشن کی ہوم ڈلیوری سے متعلق اسکیم کو فوری طور پر لاگو کرنے کی منظوری دے دی اور اس پر حکم بھی جاری کر دیا۔ غور طلب ہے کہ دہلی کے ایل جی انیل بیجل نے اس فائل کو لٹکا کر رکھا تھا۔

کیجریوال نے اپنے حکم میں اس منصوبہ پر کئے گئے ایل جی بیجل کے تمام اعتراضات کو خارج کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ دہلی میں منتخب حکومت فیصلہ لے گی اور ایل جی کابینہ کے فیصلہ کو ماننے کے پابند ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایل جی انیل بیجل نے اس منصوبہ پر سوال اٹھائے تھے۔

قبل ازیں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایل جی کو خط لکھا تھا کہ اب کسی بھی معاملہ میں ایل جی کی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو عدالت عظمیٰ کا حکم حرف با حرف نافذ کرانے کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دہلی کی عام آدمی پارٹی اور ایل جی کے بیچ طویل مدت سے چل رہی جنگ کے بیچ دو روز قبل سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ایل جی دہلی میں فیصلہ لینے کے لئے آزاد نہیں ہیں، انہیں کابینہ کی صلاح کے مطابق ہی کام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے یہ بھی صاف کر دیا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ ملنا مشکل نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔