دہلی کے کرشنا نگر علاقہ میں آتشزدگی، 40 افراد کو بچا لیا گیا

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کو فوری طور موقع پر روانہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت سے 40 افراد کو محفوظ نکالا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے کرشنا نگر علاقے میں جمعرات کی صبح ایک چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد 40 افراد کو بچا لیا گیا۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ذرائع کے مطابق علی الصبح دو بجکر آٹھ منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ ردی کی ایک دکان میں لگی تھی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کو فوری طور موقع پر روانہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت سے 40 افراد کو محفوظ نکالا گیا ہے۔

دہلی میں گزشتہ دنوں آگ لگنے کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا۔ اس سے پہلے 24 دسمبر کو دہلی کے نریلا صنعتی علاقے میں دو فیکٹریوں میں شدید آگ لگ گئی تھی اور اسے بجھانے کے دوران تین فائر فائٹر زخمی ہو گئے تھے۔ دہلی کے شمال مغربی ضلع کے کراڑی علاقے میں 23 دسمبر کو ایک کپڑا گودام میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت نو افراد کی دردناک موت ہو گئی تھی اور تین دیگر شدید طور سے جھلس گئے تھے۔ اس سے بھی پہلے آٹھ دسمبر کو شمالی دہلی کے رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں چار منزلہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد کی موت ہو گئی تھی اور 60 دیگر افراد جھلس ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔