دہلی آبکاری پالیسی: ای ڈی جلد عدالت کو سونپے گی ثبوت، راؤز ایوینیو کورٹ نے سماعت کے لیے طے کی 10 مئی کی تاریخ

عدالت میں ای ڈی نے بتایا کہ وہ پیر تک معاملے سے جڑے دستاویزات کی سافٹ کاپی سی ڈی یا پین ڈرائیو کے ذریعہ سے جمع کروا دیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا، تصویر یو این آئی</p></div>

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

دہلی آبکاری گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم منیش سسودیا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ داخل چارج شیٹ پر عدالت 10 مئی کو غور کرے گا۔ دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ کے اسپیشل جج ایم کے ناگپال نے معاملے میں ای ڈی کی چوتھی سپلیمنٹری چارج شیٹ پر نوٹس لینے سے متعلق سماعت کے لیے 10 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

عدالت میں ای ڈی نے بتایا کہ وہ پیر تک معاملے سے جڑے دستاویزات کی سافٹ کاپی سی ڈی یا پین ڈرائیو کے ذریعہ سے جمع کروا دیں گے۔ ساتھ ہی ای ڈی نے زبانی طور پر بتایا کہ معاملے میں 622 کروڑ روپے کی جرم سے آمدنی ہوئی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔


واضح رہے کہ ای ڈی نے 4 مئی کو منیش سسودیا کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ای ڈی نے 2100 صفحات کی چارج شیٹ داخل کر منیش سسودیا کو ملزم نمبر 29 بنایا ہے۔ ای ڈی نے آبکاری گھوٹالہ معاملہ میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو 9 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔