دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی طبیعت ناساز، شوگر لیول 46 تک گر گیا!

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت بگڑ گئی ہے، ان کا شوگر لیول خطرناک حد تک 46 تک گر گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شوگر لیول کا اتنا نیچے جانا بہت خطرناک ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال فائل فوٹو/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال فائل فوٹو/ تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ پر ذرائع کے حوالہ سے اطلاع دی گئی ہے کہ ای ڈی کی حراست میں اروند کیجریوال کی طبیعت خراب ہو گئی ہے اور ان کا شوگر لیول مسلسل اوپر اور نیچے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیجریوال کا شوگر لیول 46 تک گر گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شوگر لیول کا اتنا نیچے جانا انتہائی خطرناک ہے۔

قبل ازیں، بدھ کو وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ منگل کی شام جیل میں اپنے شوہر سے ملنے گئی تھیں۔ وہ ذیابیطس میں مبتلا ہیں اور شوگر لیول ٹھیک نہیں لیکن ان کا عزم مضبوط ہے۔ وہ ایک سچے محب وطن، نڈر اور دلیر انسان ہیں۔ ان کی لمبی عمر، صحت اور کامیابی کے لیے دعا کرنا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرا جسم جیل میں ہے لیکن روح آپ سب کے درمیان ہے۔ اگر آپ آنکھیں بند کر لیں گے تو آپ مجھے اپنے ارد گرد محسوس کریں گے۔


اس کے علاوہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مختلف چھاپوں میں ایک پیسہ بھی نہیں ملا اور ان کے شوہر 28 مارچ کو عدالت میں مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے میں 'بڑا انکشاف' کریں گے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر کیجریوال کو ای ڈی نے ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا اور عدالت نے انہیں 28 مارچ تک ایجنسی کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔

سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر 28 مارچ کو سچ بتائیں گے اور ثبوت بھی پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا، ’’دو سال کی تحقیقات کے باوجود، ای ڈی کو ایک پیسہ کا بھی ثبوت نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن صرف 73 ہزار روپے ملے۔ سنیتا کیجریوال نے کہا، ’’میرے شوہر نے حراست میں رہتے ہوئے وزیر آتشی کو ہدایات جاری کیں۔ مرکز کو اس سے مسئلہ تھا۔ کیا وہ دہلی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر اس معاملے سے بہت دکھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔