دہلی اسمبلی انتخاب: ’چاندنی چوک میں عآپ رکن اسمبلی سے عوام کا اعتماد اٹھ گیا‘، مُدت اگروال کا عوام سے خطاب

کانگریس امیدوار مُدت اگروال نے کہا کہ چاندنی چوک کے موجودہ رکن اسمبلی علاقہ میں ترقیاتی کام کرنے اور عوام کی خدمت کرنے میں پورے طور پر ناکام رہے۔ یہی وجہ ہے کہ علاقے کے لوگ ان سے کافی ناراض ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>عوامی رابطہ مہم کے دوران چاندنی چوک حلقہ اسمبلی سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال</p></div>

عوامی رابطہ مہم کے دوران چاندنی چوک حلقہ اسمبلی سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی، گزرتے وقت کے ساتھ دہلی میں سیاسی تیاریاں عروج پر ہیں۔ عوام کے درمیان سیاسی پارٹیوں اور ان کے امیدواروں کے حوالے سے چرچے شروع ہو گئے ہیں۔ اگر چاندنی چوک حلقہ اسمبلی کی بات کی جائے تو اس دفعہ کانگریس پارٹی مضبوط حالت میں نظر آ رہی ہے۔ کیونکہ علاقہ کے لوگ عام آدمی پارٹی کے موجودہ رکن اسمبلی سے کافی ناراض چل رہے ہیں۔ اگر ہم بات کریں کانگریس کی تو پارٹی نے چاندنی چوک سے نوجوان اور باصلاحیت امیدوار مُدت اگروال کو اس دفعہ میدان میں اتارا ہے۔

چاندنی چوک سے کانگریس امیدوار مُدت اگروال نے ہفتہ (25 جنوری) کو راجندر مارکیٹ میں اپنے کارکنان اور حلقہ اسمبلی کے اہم لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں اسمبلی انتخاب کے حوالے سے چرچہ کیا گیا ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کانگریس کو ووٹ دے کر بھاڑی اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ میٹنگ میں موجود لوگوں نے خاص طور سے خواتین نے عام آدمی پارٹی کے حوالے سے ناراضگی جتاتے ہوئے علاقے میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور ان کو حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں دہلی میونسپل کارپوریشن کا ایک بڑا پارک ہے جس کی حالت بہت ہی خراب ہے۔ پارک میں لوگ گھومنے جانے سے کتراتے ہیں کیونکہ وہاں بہت زیادہ گندگی ہے۔


علاوہ ازیں خواتین کا کہنا تھا کہ یہاں کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں جس سے آئے دن حادثات ہونے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔ علاقہ میں پینے کا صاف پانی تک نہیں مل پاتا ہے، گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیور اوور فلو رہتے ہیں اور ان کا گندہ پانی گلیوں میں بھرا رہتا ہے جس سے بیماری پھیلنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔ مُدت اگروال نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انتخاب میں جیت کے بعد وہ لوگوں کے ذریعہ بتائے گئے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس میٹنگ کا انعقاد سِول لائن بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر راہل ڈابلا کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں ساگر، بھرت وانکھڑے، راکیش ڈابلا وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے۔

کانگریس امیدوار مُدت اگروال نے کہا کہ چاندنی چوک کے موجودہ رکن اسمبلی علاقہ میں ترقیاتی کام کرنے اور عوام کی خدمت کرنے میں پورے طور پر ناکام رہے۔ یہی وجہ ہے کہ علاقے کے لوگ عآپ کے رکن اسمبلی سے کافی ناراض ہیں اور لوگوں کا ان پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ ساتھ ہی مُدت اگروال نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اسمبلی انتخاب میں ووٹ دے کر کانگریس کے ہاتھ کو مضبوط کریں۔ کانگریس امیدوار نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخاب میں جیت کے بعد چاندنی چوک کی ترقی کو ایک نئی سمت دیں گے۔ ساتھ ہی کانگریس کی جانب سے لائی گئی گارنٹیوں کو بھی پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ میٹنگ کے بعد مُدت اگروال نے سیکڑوں کارکنان کے ساتھ سرائے پھوس علاقہ میں پدیاترا کر کے لوگوں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔