دہلی اسمبلی انتخاب: کانگریس نے جاری کی 21 امیدواروں کی پہلی فہرست، کیجریوال کے خلاف سندیپ دیکشت میدان میں

کانگریس نے ہارون یوسف کو بلیماران سے اور عبدالرحمن کو سیلم پور سے اور علی مہدی کو مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ سے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں میں مزید جان پھونکتے ہوئے کانگریس نے آج اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 21 امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جن میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔ جاری فہرست میں سب سے اہم نام سندیپ دیکشت کا ہے جو کہ اروند کیجریوال کے خلاف نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑیں گے۔

دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر 12 دسمبر کو کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ طلب کی گئی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد پارٹی نے 21 ناموں پر مہر لگا دیا۔ اس میں دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کا نام بھی شامل ہے جنھیں بادلی اسمبلی حلقہ سے اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ہارون یوسف کو بلیماران سیٹ سے، عبدالرحمن کو سیلم پور سیٹ سے اور علی مہدی کو مصطفیٰ آباد سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔


دیگر امیدواروں میں ارونا کماری (نریلا)، منگیش تیاگی (براڑی)، شیواک شنگل (آدرش نگر)، جئے کشن (سلطان پور ماجرا)، روہت چودھری (نانگلوئی)، پروین جین (شالیمار باغ)، راگنی نایک (وزیر پور)، انل بھاردواج (صدر بازار)، مودت اگروال (چاندنی چوک)، پی ایس باوا (تلک نگر)، آدرش شاستری (دوارکا)، ابھشیک دت (کستوربا نگر)، راجندر تنور (چھترپور)، جئے پرکاش (امبیڈکر نگر)، گروِت سنگھوی (گریٹر کیلاش)، چودھری انل کمار (پٹپڑ گنج) کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئندہ سال کے اوائل میں دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے انتخاب ہونا ہے، حالانکہ ابھی تک الیکشن کمیشن کے ذریعہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ کانگریس کے ساتھ ساتھ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے اس انتخاب کے پیش نظر تشہیری مہم شروع کر دی ہے اور عآپ نے تو اب تک اپنے امیدواروں کی 2 فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ عآپ کے ذریعہ ابھی تک مجموعی طور پر 31 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔