دہلی اسمبلی انتخاب: کانگریس کی آخری فہرست جاری، 4 سیٹ آر جے ڈی کے نام

عام آدمی پارٹی نے پہلے ہی اپنے 70 امیدواروں کا نام جاری کر دیا ہے جب کہ بی جے پی 67 اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔ بی جے پی نے بقیہ 3 سیٹ اپنے اتحادی کے حوالے کر دی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے منگل کو اپنے امیدواروں کی تیسری اور آخری فہرست جاری کر دی۔آخری فہرست میں سب سے اہم اوکھلا اسمبلی حلقہ رہا جہاں سے کانگریس نے سینئر لیڈر پرویز ہاشمی کوٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس الیکشن کمیٹی کے سربراہ مکل واسنک نے فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آخری فہرست میں 5 امیدوار شامل ہیں۔ پارٹی نے جے پرکاش پوار کو مادی پور محفوظ سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ مکیش شرما کو وکاس پوری، پروین رانا کو بجواسن اور مہیندر چودھری کو مہرولی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔


پارٹی نے کل دیر رات دوسری فہرست جاری کی تھی جس میں رمیش سبھروال کو وزیر اعلی اروند کجریوال کے خلاف نئی دہلی سے، كراول نگر سے اروند سنگھ، گھونڈا سے بھیشم شرما، تلك نگر سے رمندر سنگھ بمراه، راجندرنگر سے راكی تسيد، بدرپور سے پرمود یادو اور كونڈلی سے امريش گوتم کو امیدوار بنایا گیا ہے۔


پہلی فہرست کانگریس نے اتوار کے روز جاری کی تھی جس میں کل 54 امیدواروں کے نام شامل کیے گئے تھے۔ عام آدمی پارٹی نے اپنے سبھی 70 امیدواروں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے جب کہ بی جے پی نے 67 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ بقیہ تین سیٹوں پر اس نے اپنے اتحادی جے ڈی یو اور ایل جے پی کو امیدوار اتارنے کا موقع دیا ہے۔ کانگریس نے دہلی میں اپنے اتحادی آر جے ڈی کو چار اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا موقع دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔