دہلی: جم میں ٹریڈمل پر ورزش کرتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے انجینئر ہلاک

متوفی کے لواحقین کی شکایت پر پولیس نے جم آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معاملے میں کارروائی کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹریڈ مل پر ورزش / Getty Images</p></div>

ٹریڈ مل پر ورزش / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے روہنی میں جم میں ورزش کے دوران ٹریڈمل میں بجلی کا کرنٹ پھیل گیا، جس کی وجہ سے نوجوان کی موت ہو گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر سارا معاملہ سامنے آیا، متوفی کے لواحقین کی شکایت پر پولیس نے جم آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معاملے میں کارروائی کی جا رہی ہے۔

معلومات کے مطابق یہ واقعہ دہلی کے روہنی کا ہے۔ روہنی سیکٹر 19 کا رہنے والا سکشم پروتھی روہنی علاقے میں ہی سمپلیکس فٹنس زون میں ورزش کرنے جاتا تھا۔ سکشم نے بی ٹیک کیا تھا۔ وہ گروگرام میں ایک کمپنی میں کام کرتا تھا۔ منگل کی صبح تقریباً 7.30 بجے جب سکشم ورزش کر رہا تھا تو ٹریڈمل میں کرنٹ آ گیا۔ اس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔


واقعے کے بعد سکشم کو اس کے دوستوں نے جلدی سے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ کی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ سامنے آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سکشم کی موت ٹریڈمل میں کرنٹ لگنے سے ہوئی۔ جب وہ جم میں ورزش کر رہا تھا، اسی وقت ٹریڈمل پر کرنٹ لگ گیا۔ سکشم کو کرنٹ لگ گیا۔ اس معاملے میں سکشم کے اہل خانہ کی شکایت پر جم آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملے میں کارروائی کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔