دہلی: چاندنی محل علاقہ میں دلخراش حادثہ، گھر کی چھت گرنے سے ماں-بیٹے کی موت، 4 افراد شدید طور پر زخمی

مکان کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے 6 افراد میں سے 2 کی موت ہو گئی، جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے، جبکہ 4 بچوں کو زخمی حالت میں ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وسطی دہلی کے چاندنی محل علاقے میں ایک دلخراج حادثہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد دب گئے۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق ان 6 افراد میں سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔ جبکہ 4 بچوں کو زخمی حالت میں ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


پولیس نے بتایا کہ رخسار (30) اور اس کا بیٹا عالیہ (3) ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔ ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ رخسار بچوں کو لے کر اپنے ماموں کے گھر آئی ہوئی تھی۔ حادثہ صبح تقریباً 4.45 بجے پیش آیا، اس وقت رخسار اپنے بیٹے کے ساتھ کمرے میں سو رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔