دہرادون: مجاہدین آزادی کو ریاستی کانگریس کے صدر پریتم سنگھ نے اعزاز سے نوازا

کانگریس سیوادل کے کارکنوں نے راشٹرگیت اور راشٹرگان گاتے ہوئے پرچم کو سلادی اور مٹھائیاں لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔ پریتم سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں آزادی کی قدروں کو سمجھنا ہوگا۔

ویڈیو گریب
i
user

قومی آواز بیورو

دہرادون: اتراکھنڈ میں 74ویں یوم آزادی کے موقع پر کانگریس کمیٹی دفتر میں ریاستی صدر پریتم سنگھ نے پرچم کشائی کرکے پورے ملک اور ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دیں اور نیک خواہشات پیش کیں اور مجاہدین آزادی اوم کمار اور آر پی بہوگنا کو شال اوڑھاکر اور پھولوں کا گلدستہ دے کر اعزاز سے سرفراز کیا۔

کانگریس سیوادل کے کارکنوں نے راشٹرگیت اور راشٹرگان گاتے ہوئے پرچم کو سلادی اور مٹھائیاں لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔ پریتم سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں آزادی کی قدروں کو سمجھنا ہوگا۔ ملک کی آزادی میں کانگریس کی بڑی خدمات رہی ہیں جن اقدار اور آدرشوں کے لئے مجاہدین آزادی نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی اور ملک کی سرحدوں کی دفاع کے لئے جن فوجیوں نے اپنا سب کچھ قربان کردیا ان کی قربانی کے لئے قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔


انہوں نے کہا کہ جن آدرشوں اور اصولوں اور اقدار کے لئے ملک کے مجاہدوں نے اپنی جانیں قربان کردیں تھیں ان اقدار کی دفاع کا کام کانگریس کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ ریاستی صدر نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک کی ترقی کی راہ پر لے جانے کا کام کانگریس پارٹی نے کیا۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی سے لے کر منموہن سنگھ، سونیاگاندھی، راہل گاندھی تک کانگریس نے اس ملک کو آگے لے جانے کا کام کیا ہے اور ترقی کے نئے ابواب لکھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔