باتھ روم میں رکھی بالٹی میں ڈوبنے سے بچے کی موت

بچہ باتھ روم میں گیا جہاں پانی سے بھری ہوئی بالٹی میں سر کے بل گر گیا۔ اسے اسپتال  لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا&nbsp;</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

 فرید آباد: یہاں کے اندرا کالونی میں پیش آئے ایک دلدوز سانحے میں ایک معصوم بچے کی اپنے ہی گھر میں بالٹی کے پانی میں ڈوب جانے سے موت ہو گئی۔ بچے کی عمر سوا سال کی بتائی جا رہی ہے۔ وہ گھر کے باتھ روم میں بالٹی میں لٹکا ہوا ملا۔ وہ دوسرے بچوں کے ساتھ کارٹون دیکھ رہا تھا۔ پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا ہے۔

اس ضمن میں بچے کے چچا رمن نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بھتیجا آیوش سنیچر (27 جنوری) کو گھر کے دیگر بچوں کے ساتھ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کارٹون دیکھ رہا تھا۔ اس کے دادا دادی اپنے کمرے میں تھے۔ آیوش کے والد ونئے اپنی ڈیوٹی پر تھے جبکہ ماں جیوتی گھر کے کام مصروف تھی۔ اچانک آیوش وہاں سے چلا گیا۔ گھر والوں نے دیکھا تو آیوش وہاں نہیں تھا۔ سب گھر میں آیوش کو ڈھونڈنے لگے۔ جب وہ باتھ روم میں دیکھنے گئے تو آیوش وہاں پانی کی بالٹی میں آدھا لٹکا ہوا ملا۔ اس کا سر پانی میں ڈوبا ہوا تھا۔ انہوں نے فوراً اسے باہر نکالا، وہ بے ہوش ہو چکا تھا۔


بچے کو پہلے فرید آباد کے سیکٹر 15 میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا جہاں کے ڈاکٹروں نے اسے بڑے اسپتال میں لے جانے کے لیے کہا۔ وہ اسے سیکٹر 16 کےمیٹرو اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے چیک اَپ کے بعد  اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے آیوش کی لاش کو قبضے میں لے کر سرکاری اسپتال میں بھجوا دیا۔ رمن نے بتایا کہ اگر انہوں نے آیوش کو وقت پر دیکھا ہوتا تو وہ ہمارے درمیان زندہ ہوتا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف والدین ہی نہیں گھر کے تمام افراد اپنے گھر کے چھوٹے بچوں کا خیال رکھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔