فلم فیئر ایوارڈ: شاہ رخ کی ’جوان‘ کو بیسٹ ایکشن فلم تو ’سیم بہادر‘ کو سب سے زیادہ ایوارڈ

گاندھی نگر میں منعقد ہونے والے ایوارڈ کے اس پروگرام میں جیتنے والے بیشتر وینرس کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ ناموں کا اعلان آج ہونا ابھی باقی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

گاندھی نگر: فلم فیئر ایوارڈس 2024 کی شروعات 27 جنوری سے ہو گئی ہے۔ اس بار اس ایوارڈ تقریب کا انعقاد گجرات کے گاندھی نگر میں ہو رہا ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے بیشتر وینرس کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ ناموں کا اعلان آج ہونے والا ہے۔ ایسے میں یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ کس کو کونسی کٹیگری میں ایوارڈ ملا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے گزشتہ سال باکس آفس پر زبردست ہلچل مچا دی تھی۔ شائقین نے اس فلم کو خوب پسند کیا تھا۔ اس فلم کو اس سال کے فلم فیئر میں بہترین ایکشن فلم کا ایوارڈ ملا ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے بہترین وی ایف ایکس میں بھی ایوارڈ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے بہترین بیک گراؤنڈ اسکور میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ ’اینیمل‘ نے بہترین ساؤنڈ ڈیزائن کیٹیگری میں بھی ایوارڈ جیتا ہے۔


اس کے ساتھ ہی وکی کوشل کی فلم ’سیم بہادر‘ نے فلم فیئر میں سب سے زیادہ ایوارڈ جیتے ہیں۔ اس فلم کو سب سے پہلے بہترین ملبوسات کے زمرے میں ایوارڈ ملا ہے اور اسے بہترین ساؤنڈ ڈیزائن اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ ان کے علاوہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم ’راکی ​​اور رانی‘ میں گنیش اچاریہ کو فلم کے گانے ’وہاٹ جھمکا‘ کو بہترین کوریوگرافی کا ایوارڈ ملا ہے۔ اسی کے ساتھ ودھو ونود چوپڑا کی فلم ’12ویں فیل‘ نے بھی فلم فیئر میں ایوارڈز جیتے ہیں۔ 12ویں فیل کو بہترین ایڈیٹنگ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی فلم فیئر 2024 میں فلم اداکاروں و اداکاراؤں کا میلہ لگا ہوا ہے۔ فلم فیئر کے ریڈ کارپٹ پر ستارے اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر رہے ہیں۔ کرن جوہر، نصرت بھروچا، جھانوی کپور، گنیش اچاریہ اور کرشمہ تننا سمیت کئی ستارے یہںا نظر آئے۔ تمام ستاروں نے اپنے اپنے انداز سے سب کو متاثر کیا۔ سنیچر کو اپارشکتی کھرانہ اور کرشمہ تننا نے شو کی میزبانی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔